ETV Bharat / bharat

Gujarat ATS Arrested Five Iranians گجرات کے ساحل سے پانچ ایرانی شہری منشیات کے ساتھ گرفتار - انڈین کوسٹ گارڈ نے ایرانی شہریوں کو گرفتار کیا

انڈین کوسٹ گارڈ نے گجرات اے ٹی ایس کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن میں گجرات کے ساحلی سمندر سے ایک ایرانی کشتی کو پانچ عملے اور 61 کلو گرام منشیات، جس کی مالیت 425 کروڑ روپے ہے، کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ 18 مہینوں میں، کوسٹ گارڈ اور اے ٹی ایس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 407 کلو منشیات ضبط کی ہیں جن کی مارکیٹ ویلیو 2,355 کروڑ روپے ہے۔

Etv Bharat
گجرات کے ساحل سے پانچ ایرانی شہری منشیات کے ساتھ گرفتار
author img

By

Published : Mar 7, 2023, 12:23 PM IST

گاندھی نگر: گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور انڈین کوسٹ گارڈ نے پانچ ایرانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 425 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی منشیات بھی برآمد کی ہے۔ حکام کے مطابق گرفتاریاں اور منشیات کی برآمدگی پیر کی رات میں کی گئی۔ اس آپریشن کو اے ٹی ایس اور انڈین کوسٹ گارڈ نے بھارت کے پانیوں میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق مخصوص انٹیلی جنس معلومات کے بعد شروع کیا تھا۔ مشترکہ ٹیم نے مشتبہ حالات میں اوکھا بندرگاہ سے چند سو سمندری میل دور بحیرہ عرب میں ایک ایرانی کشتی کو ماہی گیری کرتے دیکھا جس کے بعد مشترکہ ٹیم نے مشتبہ کشتی کو پکڑنے میں کامیاب رہی اور اس میں سوار پانچ ایرانی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کشتی کی تلاشی لینے پر مشترکہ ٹیم نے 61 کلو منشیات برآمد کی ہے، ایک اہلکار نے بتایا کہ منشیات کی مارکیٹ ویلیو 425 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ گجرات کے ڈیفنس پی آر او نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کشتی کو مزید تفتیش کے لیے اوکھا لایا جا رہا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ کارروائی انڈین کوسٹ گارڈ، آئی سی جی ایس میرامبھن اور آئی سی جی ایس ابھییک جہازوں نے منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی تھی۔ ملزمان سے بھارت میں منشیات کی اسمگلنگ کے سلسلے کا پردہ فاش کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 18 مہینوں میں، کوسٹ گارڈ اور اے ٹی ایس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 407 کلو منشیات ضبط کی ہیں جن کی مارکیٹ قیمت 2,355 کروڑ روپے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.