آرجے ڈی صدر کے بڑے بیٹے اور رکن اسمبلی تیج پرتاپ یادو اور ان کے چھوٹے بھائی اور اسمبلی میں اپوزیشن رہنما تیجسوی پرساد یادو کے مابین یہ انا کی جنگ بننے لگی ہے۔
جہاں کچھ دنوں قبل تیج پرتاپ یادو کے حامیوں نے طلباء آرجے ڈی کی میٹنگ کے لئے لگے پوسٹر سے اپوزیشن رہنما تیجسوی پرساد یادو کی تصویر ہٹادی تھی۔ وہیں اب تیجسوی پرساد یادو کے حامیوں نے بھی تیج پرتاپ یادو کو سبق سکھانے کی کوشش کی ہے۔
دراصل آرجے ڈی کے ریاستی دفتر میں منگل کو ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس تقریب کے لئے لگائے گئے پوسٹروں میں آرجے ڈی صدر کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی تصویر ہٹادی گئی۔ وہیں پوسٹر میں آرجے ڈی صدر لالو پرساد یادو، سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی، اپوزیشن رہنما تیجسوی پرساد یادو، ریاستی صدر جگدانند سنگھ سمیت پارٹی کے دوسرے عہدیداران نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مرکزی و ریاستی حکومت سے عوام پریشان: ارون کمار یادو
ملن تقریب میں کھگڑیا نگر کی چیئر مین سیتا کماری اور سابق چیئرمین منوہر کمار یادو کو پارٹی میں شامل کرایا گیا۔ آرجے ڈی صدر کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی تصویر پوسٹر میں نہیں لگائے جانے سے یہ اشارے مل رہے ہیں کہ پارٹی کے کسی بھی پروگرام میں اب ان کی شرکت نہیں ہوگی۔ جانکار اسے آرجے ڈی کنبے میں بڑا ٹوٹ مان رہے ہیں۔
یو این آئی