ETV Bharat / bharat

اقوام متحدہ کا موسمیاتی سربراہی اجلاس ناکام: گریٹا تھنبرگ - یو این ایف سی سی

کنونشن کے مقام کے باہر ایک ریلی میں تھنبرگ نے غیر پابند قراردادوں کے بجائے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت قوانین کا مطالبہ کیا۔

greta thunberg calls un climate talks a failure
اقوام متحدہ کا موسمیاتی سربراہی اجلاس ناکام: گریٹا تھنبرگ
author img

By

Published : Nov 6, 2021, 7:17 AM IST

ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کہا ہے کہ گلاسگو میں اقوام متحدہ کا موسمیاتی سربراہی اجلاس اب تک ناکام رہا ہے۔ تھنبرگ نے رہنماؤں پر جان بوجھ کر قوانین میں خامیاں چھوڑنے کا الزام لگایا۔ کنونشن کے مقام کے باہر ایک ریلی میں تھنبرگ نے غیر پابند قراردادوں کے بجائے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت قوانین کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی رہنما یقیناً سچائی سے خوفزدہ ہیں، پھر بھی وہ کتنی ہی کوشش کریں، وہ اس سے بچ نہیں سکتے۔

'انہوں نے کہا کہ 'وہ سائنسی اتفاق رائے کو نظر انداز نہیں کر سکتے اور وہ اپنے بچوں سمیت ہمیں نظر انداز نہیں کر سکتے۔'

اس سے قبل بوسٹن کالج کی 20 سالہ طالبہ جولیا ہورکوس نے اس حوالے سے کہا تھا کہ یہ ہمارے مستقبل کا سوال ہے۔ ہمارے مستقبل سے سمجھوتہ کیا جا رہا ہے اور ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ کانفرنس کے دوران ہورکوس سمیت بہت سے طلباء پہنچے ہیں۔ جمعہ کو کچھ نوجوانوں نے ریلی بھی نکالی۔

واضح رہے کہ 12 نومبر کو ختم ہونے والی گلاسگو سمٹ کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری تک رکھنے کے لیے ایک بامعنی عہد کرنے کے آخری موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی او پی 26 کے نمائندوں سے بات چیت کی رفتار بڑھانے کی اپیل: آلوک شرما

وہیں، اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس (سی او پی 26) کے منتظمین نے ہفتہ کے روز ماحولیاتی مسائل پر ہونے والے کچھ احتجاج سے بھی خبردار کیا ہے۔

منتظمین نے اپنے بیان میں کہا کہ " یوتھ اینڈ پبلک امپاورمنٹ ڈے کے موقع پر ایک اندازے کے مطابق 8000 سے 10000 لوگ صبح 11.30 بجے کلونگروف پارک سے گلاسگو کے سٹی سینٹر میں واقع جارج اسکوائر تک احتجاجی ریلی نکال سکتے ہیں۔

اور 6 نومبر بروز ہفتہ، عالمی یوم موسمیاتی انصاف کے موقع پر 12.30 بجے کلونگروف پارک سے گلاسگو گرین تک نکلنے والی ریلی میں 50 ہزاروں لوگوں کے شریک ہونے کی توقع ہے۔

منتظمین کے مطابق ہفتہ کے روز گلاسگو ہوائی اڈے اور برطانیہ کے مزید نو ہوائی اڈوں پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.