ETV Bharat / bharat

Green Acre Guest House Pahalgam پہلگام گرین ایکر گیسٹ ہاؤس کو انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لیا - گرین ایکر گیسٹ ہاؤس کا معاملہ

پہلگام میں ریونیو حکام نے تحصیلدار پہلگام محمد حسین کی قیادت میں گرین ایکر نام کے گیسٹ ہاؤس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ میونسپل کمیٹی پہلگام کے سابق ایگزیکٹو افسر بشیر احمد ڈار اور سابق سکریٹری میونسپل کمیٹی پہلگام پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مذکورہ گیسٹ ہاؤس کو سرکار کی قیمتی زمین پر تعمیر کیا تھا۔

پہلگام گرین ایکر گیسٹ ہاؤس کو انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لیا

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 10:20 PM IST

جموں و کشمیر کے پہلگام میں ریونیو حکام نے تحصیلدار پہلگام محمد حسین کی قیادت میں گرین ایکر نام کے گیسٹ ہاؤس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ گیسٹ ہاؤس مبینہ طور غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی پر لاری پورہ پہلگام میں تعمیر کیا گیا تھا۔ میونسپل کمیٹی پہلگام کے سابق ایگزیکٹو افسر بشیر احمد ڈار اور سابق سکریٹری میونسپل کمیٹی پہلگام پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مذکورہ گیسٹ ہاؤس کو سرکار کی قیمتی زمین پر تعمیر کیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ گرین ایکر گیسٹ ہاؤس لاری پورہ مرکزی شاہراہ پر سرکاری اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے، جس کی مالیت کروڑوں کی بتائی جا رہی ہے۔ اس غیر قانونی املاک کو منافع کمانے کے لیے تجارتی طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلگام میں سال بھر سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کی آمد ہوتی ہے اور تجارتی لحاظ سے مذکورہ گیسٹ ہاؤس کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

وہیں اس معاملے پر تحصیلدار پہلگام نے کہا ہے کہ پہلگام میں مہم کے دوران ابھی تک ایک ہزار کنال اراضی کو غیر قانونی قبضہ سے آزاد کرایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس زمین کا حصہ افسران نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے اس پر قبضہ کر لیا تھا اور محکمہ نے اسے واپس اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اسے عوامی استعمال میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دیگر معاملوں کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے اور یہ کارروائی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Encroachment Drive in kishtwar کشتواڑ میں 47552 کنال سرکاری زمین پر حکومت کا دوبارہ قبضہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.