ETV Bharat / bharat

Congress On Inflation حکومت پٹرول ڈیزل پر 15 اور سلینڈر پر 150 روپے کم کرے، کانگریس

author img

By

Published : Sep 11, 2022, 7:56 PM IST

کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے اتوار کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حقیقی جی ڈی پی میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے اور عالمی بازار میں گراوٹ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم نہیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بازار میں ایندھن کی قیمتیں سات ماہ کی کم ترین سطح پر ہیں اور حکومت کو اس کا فائدہ عوام تک پہنچانا چاہیے۔Congress On Inflation

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: کانگریس نے حکومت سے ایندھن کی قیمتوں کو بین الاقوامی بنیادوں پر طے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح عالمی بازار میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اس کی بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل 15-15 اور گیس سلنڈر میں 150 روپے کی فوری طور پر کمی کی جانی چاہیے۔ کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے اتوار کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حقیقی جی ڈی پی میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے اور عالمی بازار میں گراوٹ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم نہیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بازار میں ایندھن کی قیمتیں سات ماہ کی کم ترین سطح پر ہیں اور حکومت کو اس کا فائدہ عوام تک پہنچانا چاہئے۔Congress On Inflation

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں کے مطابق ایندھن کی قیمت کم نہیں کرتی بلکہ الیکشن کے مطابق کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو آدھی رات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھ جاتی ہے اور اگر عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت کم ہوتی ہے تو مودی سرکار خاموشی اختیار کرلیتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 13.33 فیصد کمی آئی ہے اور ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ کسان اور ملک کو ملنا چاہیے۔ اس کے مطابق اگر حکومت ایمانداری سے کام کرے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری طور پر 15 سے 20 روپے کی کمی ہو سکتی ہے اور اس کا فائدہ ملک کے عوام کو ملنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Mehangai Par Halla Bol Rallyعوام کے مفاد کے لئے کانگریس پارٹی حکومت سے نبرد آزما ہے،رام کمار تنو

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.