نئی تعلیمی پالیسی کے تحت ہر کسی کو ہمہ جہتی اور معیاری تعلیم مہیا کروانے کے مقصد سے وزارت تعلیم نے ملک کے 383 رہائشی اسکولوں اور 680 ہاسٹل کا نام بدل کر نیتا جی سبھاش چندر بوس رہائشی اسکول رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت کے اس فیصلے پر مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نیشنک نے کہا 'وزارت تعلیم نے کم آبادی والے بالخصوص رہائشی علاقوں میں جہاں اسکول کھولنا مشکل ہے اور ان شہری بچوں، جنھیں دیکھ ریکھ کی خصوصی ضرورت ہے، کے لیے جامع تعلیم سکیم کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظامم علاقوں کو معاشی امداد حاصل کی ہے تاکہ وہ رہائشی اسکول اور ہاسٹل کھول سکیں'۔
انہوں نے کہا 'ہم نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے تئیں احتراماً فیصلہ کیا ہے کہ ان رہائشی اسکولوں اور ہاسٹلوں کا نام نیتاجی سبھاش چندربوس رہائشی اسکول رکھا جائے گا'۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں کل 383 اسکول اور 680 ہاسٹل کا نام بدلا جائے گا۔ علاوہ ازیں یہ سبھی ادارے کستوربا گاندھی گرل اسکول کے لیے بنائے گئے ضابطوں پر عمل درآمد کریں گے اور ان جیسا معیار حاصل کرنے کے لیے کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
'جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ بحال ہو رہا ہے'
ڈاکٹر نیشنک نے کہا 'نیتا جی کا نام نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ، دیگر اسٹاف کے اراکین کو اور اسکول کی انتظامیہ کو معیار حاصل کرنے کی ترغیب دے گا'۔ ان تمام اسکول میں بہ ضابہ تعلیم کے علاوہ خصوصی ہنر کی تربیت، سیلف ڈیفنس وغیرہ کی ٹریننگ دی جائے گی۔