ETV Bharat / bharat

PM Modi on Defence Exports دفاعی برآمدات کو 1.5 ارب سے 5 ارب تک لے جانے کا ہدف، وزیر اعظم

بنگلورو کے ایئر فورس اسٹیشن میں ایرو انڈیا 2023 میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 'آتم نر بھر بھارت کی طاقت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ دفاعی برآمدات کو 1.5 ارب سے 5 ارب تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔'

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 3:31 PM IST

دفاعی برآمدات کو 1.5 ارب سے 5 ارب تک لے جانے کا ہدف، وزیر اعظم

بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بنگلورو میں یلہنکا کے ایئر فورس اسٹیشن میں ایرو انڈیا 2023 کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ ایرو انڈیا 2023 کا تھیم 'ایک ارب مواقع کا رن وے' ہے اور اس میں تقریباً 100 غیر ملکی اور 700 ہندوستانی کمپنیوں سمیت 800 دفاعی کمپنیوں کے ساتھ 80 سے زیادہ ممالک کی شرکت ہوگی۔ وہیں 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، یہ تقریب دیسی آلات/ٹیکنالوجی کی نمائش اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بنگلورو کا آسمان نئے بھارت کی صلاحیتوں کی گواہی دے رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 'یہ نئی بلندی نئے بھارت کی حقیقت ہے، آج ہمارا ملک نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور انہیں عبور بھی کر رہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: Aero India 2023 بنگلور میں 14ویں'ایرو انڈیا' کا وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح

وزیر اعظم نے کہا کہ ایرو انڈیا 2023 ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی ایک روشن مثال ہے اور اس تقریب میں 100 سے زیادہ ممالک کی موجودگی اس اعتماد کو ظاہر کرتی ہے جو پوری دنیا ہندوستان پر ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے 700 سے زیادہ نمائش کنندگان کی شرکت کا ذکر کیا جن میں ہندوستانی ایم ایس ایم ایز اور سٹارٹ اپس کے ساتھ ساتھ دنیا کی مشہور کمپنیوں کے نام شامل ہیں۔ ایرو انڈیا 2023 کے تھیم 'ایک ارب مواقع کی طرف دوڑنے کا راستہ' پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے اظہار خیال کیا کہ آتم نر بھر بھارت کی طاقت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ شو کے ساتھ منعقد ہونے والے وزیر دفاع کے کنکلیو اور سی ای او گول میز کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ اس شعبے میں فعال شرکت سے ایرو انڈیا کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.