ETV Bharat / bharat

حکومت ایک لاکھ آپدا متر بنائے گی: شاہ

مرکزی وزیر داخلہ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے 17ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ مرکزی حکومت نے آفت سے متاثرہ 350 اضلاع میں گاؤں کی سطح پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی مدد کرنے والے ان آپدا متروں کو مناسب تربیت کے بعد ان کا لائف انشورنس کرایا جائے گا تاکہ وہ اور ان کے خاندان بے فکر رہیں اور لوگوں کی مدد کرسکیں۔

حکومت ایک لاکھ آپدا متر بنائے گی: شاہ
حکومت ایک لاکھ آپدا متر بنائے گی: شاہ
author img

By

Published : Sep 28, 2021, 3:47 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ وزیر امت شاہ نےقدرتی آفات کی وجہ سے صفر نقصان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہدف کو دہراتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ آپدا متر منصوبے کے تحت 350 اضلاع کے ایک لاکھ نوجوانوں کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔ تاکہ وہ فوری طور پر لوگوں کی مدد کرسکیں۔

امت شاہ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے 17 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ تجرباتی بنیادوں پر 5500 آپدا متر اور اتنی ہی تعداد میں آپدا سکھیوں کو تربیت دی گئی ہے۔

اس کے نتائج تسلی بخش آنے کے بعد، مرکزی حکومت نے 350 آفت متاثرہ اضلاع میں گاؤں کی سطح پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی مدد کرنے والے ان آپدا متروں کو مناسب تربیت کے بعد ان کا لائف انشورنس کرایا جائے گا تاکہ وہ اور ان کے خاندان بے فکر رہیں اور لوگوں کی مدد کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا نظام ایسا ہونا چاہیے کہ چاہے کتنی ہی شدید آفت کیوں نہ آئے، ایک شخص کی بھی جان نہ جائے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ ہدف ہم سب کے سامنے رکھا ہے ۔ اسی کے تحت گاؤں گاؤں تک ڈیزاسٹر پروٹیکشن سسٹم کی تیاری کے منصوبے کو علمی جامہ پہنایا جارہا ہے‘‘۔

مزید پڑھیں:مرکز جلد ہی نئی کوآپریٹیو پالیسی بنائے گی: امیت شاہ

وزیر داخلہ نے کہا کہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کے لئے لوگوں میں جذبہ پیدا ہو، اس کے لئے پرائمری اور سیکنڈری کلاسوں کے نصاب میں قدرتی آفت کا کورس شامل کیا گیا ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں کے اسکولوں میں اسے پائلٹ بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے اور آنے والے وقت میں اسے ملک کے تمام اسکولوں میں نافذ کیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.