ETV Bharat / bharat

Iran Honored Professor Shahid Naukhez حکومت ایران نے پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کو اعزاز سے نوازا - پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کو اعزاز سے نوازا گیا

مولانا آزاد اُردو یونیورسٹی کے شعبہ اُردو مطالعہ برائے ثقافت و تہذیب کے سینیئر پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کو حکومت ایران نے اُن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا ہے۔

حکومت ایران نے پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کو اعزاز سے نوازا

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 9:11 PM IST

ممبئی: حیدرآباد کی مولانا آزاد اُردو یونیورسٹی کے شعبہ اُردو مطالعہ برائے ثقافت و تہذیب کے سینیئر پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کو حکومت ایران نے اُن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا ہے۔ ممبئی یونیورسٹی شعبہ اُردو میں ادب و احتجاج پر منعقد کیے گئے سمینار میں مقالہ پیش کرنے ممبئی تشریف لائے پروفیسر شاہد نے کہاکہ انہیں فارسی جیسی شیریں زبان کے فروغ و اشاعت کے لیے حکومت ایران نے اعزاز سے نوازا ہے اور سند کے ساتھ تقریباً پانچ لاکھ ایرانی ریال بھی دیئے ہیں۔ سند پر محمد علی ربانی وری اسلامی، اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مشیر، کے دستخط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: IOS Lifetime Achievement Award باہمی اتحاد سے سکیولرزم کا بقا ممکن، کے رحمان خان

واضح رہے کہ پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کا تعلق اعظم گڑھ، اتر پردیش سے ہے۔ انہوں نے سنہ 1996 میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور 1999 میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری نیشنل اسلامک سوسائٹی نئی دہلی سے حاصل کی اور بعد میں مولانا آزاد اُردو یونیورسٹی کے شعبہ اُردو میں ملازمت اختیار کی۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ۔حیدرآباد شہر آکر فارسی زبان و ادب پڑھانا شروع کیا، وہ اس وقت اس گروپ کے سربراہ ہیں، انہوں نے فارسی زبان و ادب کے میدان میں مختلف کتابیں اور مضامین لکھے ہیں، جن میں
خواجہ بندہ نواز گیسودراز کے فارسی دیوان کی ایڈیٹنگ اور پروف ریڈنگ کی۔ جبکہ داراشکوہ کے خطوط کے ترجمے کے ساتھ ترمیم و تدوین، شائع شدہ تنویر حیدرآباد، 2022 میں ہوا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.