ETV Bharat / bharat

Bhagwant Mann on Local Industry حکومت مقامی صنعت کو ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہے، بھگونت مان

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے صنعتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے پہلے نمبر پر پہنچنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔

حکومت مقامی صنعت کو ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہے، بھگونت مان

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 9:12 PM IST

امرتسر: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے 23 اور 24 فروری کو موہالی میں ہونے والے پروگریسو پنجاب انویسٹرز سمٹ کی تیاریوں کے دوران منگل کو یہاں صنعتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے پہلے نمبر پر پہنچنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔ پنجابی کافی محنتی ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسی جذبے سے پنجابیوں نے ہمیشہ ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ریاست کے تاجروں نے دنیا میں اپنے لیے ایک خاص مقام حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پنجاب صنعتی ترقی کی تیز رفتاری کا مالک بن جائے گا۔ یہ اعلان کرتے ہوئے کہ ریاست بہت سے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، جسے بین الاقوامی سیاحوں کے لیے سیاحتی مقامات کے طور پر تیار کیا جا سکتا ہے، وزیر اعلیٰ نے ریاست بھر میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے خطے میں موجود بے پناہ صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقدس شہر امرتسر کو سیاحت کے نقطہ نظر سے اس طرح ترقی دی جائے گی کہ مذہب اور حب الوطنی کا جذبہ نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے ہر حربہ اختیار کیا جائے گا۔ بھگونت مان نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب پنجاب دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Bhagwant Mann On SYL Canal پنجاب کے پاس کسی کو دینے کے لیے پانی کی ایک بوند بھی نہیں، بھگونت مان

وزیراعلیٰ نے مقامی تاجروں کو یقین دلایا کہ سیاحت کے شعبے کو فروغ دیتے ہوئے مقامی صنعت کی ترجیحات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان ریزورٹس کو فروغ دینے کے لیے ملک یا بیرون ملک سے بڑی کمپنیوں کو مدعو کرنے کے بجائے مقامی صنعتکاروں کو ترجیح دی جائے گی۔ بھگونت مان نے کہا کہ اس سے مقامی صنعتکاروں کو اس شعبے میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا اور پنجاب سیاحت کی صنعت کا مرکز بن کر ابھرے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.