ETV Bharat / bharat

Illegal Parking Makhdoom Mahimi Flyover مخدوم ماہمی فلائی اوور کے نیچے غیر قانونی پارکنگ پر سرکاری حکام کی خاموشی

ممبئی کے مخدوم ماہمی فلائی اوور اور جے جے فلائی اوور کے نیچے گاڑیاں اچھی خاصی تعداد میں کھڑی رہتی ہے حالانکہ یہاں سے مقامی پولیس تھانہ جے جے مارگ کا فاصلہ کچھ ہی دور ہے، باوجود اس کے یہاں کمرشیل کاریں اور ٹیکسی خاصی تعداد میں موجود رہتی ہیں۔ بی ایم سی کے قوانین کے مطابق اس طرح سے ممبئی کے کسی بھی فلائی اوور کے نیچے گاڑیاں پارک کرنا جرم ہے۔

مخدوم ماہمی فلائی اوور کے نیچے غیر قانونی پارکنگ پر سرکاری حکام کی خاموشی

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 8:59 PM IST

مخدوم ماہمی فلائی اوور کے نیچے غیر قانونی پارکنگ پر سرکاری حکام کی خاموشی

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں مخدوم ماہمی فلائی اوور کے نیچے غیر قانونی طریقے سے بڑی تعداد میں کمرشیل گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں، حیرانی اس بات کی ہے کہ مقامی پولیس تھانہ جے جے مارگ بھی خاموش ہے جب کہ بی ایم سی نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی فلائی اوور کے نیچے کسی بھی طرح کی گاڑیاں پارک نہ کی جائیں کیونکہ اس کی وجہ سے دہشت گردانہ حملے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

ممبئی میں فلائی اوور کی تعداد خاصی ہے۔ کئی فلائی اوور کے نیچے تزئین کاری کی گئی ہے۔ تزئین کاری کے پیچھے کا مقصد ہے کہ یہاں یعنی فلائی اوور کے نیچے گاڑیاں پارک نہ کی جائیں کیونکہ محکمہ بی ایم سی نے آگاہ کیا ہے کہ اگر فلائی اوور کے نیچے گاڑیاں پارک کی گئی تو اس کے ذریعے دہشت گردانہ حملے انجام دیے جا سکتے ہیں۔ اسلئے ممبئی کے کسی بھی فلائی اوور کے نیچے گاڑیاں پارک کرنا بی ایم سی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے جیسا ہے۔

ان سب کے باوجود ممبئی کے مخدوم ماہمی فلائی اوور اور جے جے فلائی اوور کے نیچے گاڑیاں اچھی خاصی تعداد میں کھڑی رہتی ہے حالانکہ یہاں سے مقامی پولیس تھانہ جے جے مارگ کا فاصلہ کچھ ہی دور ہے، باوجود اس کے یہاں کمرشیل کاریں اور ٹیکسی خاصی تعداد میں موجود رہتی ہیں۔ بی ایم سی کے قوانین کے مطابق اس طرح سے ممبئی کے کسی بھی فلائی اوور کے نیچے گاڑیاں پارک کرنا جرم ہے، جس کے لیے ممبئی پولیس، بی ایم سی، ٹرافک پولیس وقتاً فوقتاً کارروائیاں کرتی رہتی ہے لیکن اس فلائی اور کے نیچے لوگوں کا ایسا قبضہ ہے کہ جیسے یہاں قانون نام کی کوئی چیز ہی نہ ہو۔

وہیں ممبئی کے دوسرے فلائی اوور کے نیچے معاملہ اس کے برعکس ہے۔ اسی فلائی اوور سے محض ایک کلومیٹر کے فاصلے پر لال باغ فلائی اوور ہے، فلائی اوور کے نیچے رنگ برنگی پینٹنگ اور تزئین کاری کی گئی ہے، نہ تو یہاں منشیات کے عادی افراد ہیں اور نہ ہی یہاں کار پارک کی گئی ہے۔ جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے اسی مخدوم ماہمی فلائی اوور کے نیچے ہے۔ جے جے ہسپتال سے لیکر سی ایس ٹی تک اس فلائی اوور کے حدود میں تین پولیس تھانے، تین بی ایم سی وارڈ شامل ہیں لیکن حیرانی اس بات کی فلائی اوور کے نیچے غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگانے میں سب ناکام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Illegal Car Parking اننت ناگ میں غیر قانونی کار پارکنگ کے سبب ٹریفک نظام درہم برہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.