ETV Bharat / bharat

PM Poster Controversy: دہلی میں مودی کے خلاف پوسٹر عام آدمی پارٹی نے لگائے، گوپال رائے

دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پوسٹر لگانے کے معاملے میں وزیر ماحولیات گوپال نے اعتراف کیا ہے کہ یہ پوسٹر عام آدمی پارٹی نے ہی لگائے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو سی ایم اروند کیجریوال اور پنجاب کے سی ایم بھگونت مان کے ساتھ جنتر منتر پر ایک جلسہ عام کریں گے۔Gopal Rai accept that aam aadmi party put up posters

دہلی میں مودی کے خلاف پوسٹر عام آدمی پارٹی نے لگائے، گوپال رائے

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 1:15 PM IST

دہلی میں مودی کے خلاف پوسٹر عام آدمی پارٹی نے لگائے، گوپال رائے

نئی دہلی: دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے پی ایم مودی کے خلاف پوسٹر لگانے کے معاملے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوسٹر عام آدمی پارٹی نے لگائے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیراعلی اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان جمعرات کو جنتر منتر پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے کئی سینئر رہنما بھی موجود رہیں گے۔ یہاں سے وہ مودی ہٹاؤ، ملک بچاؤ کا نعرہ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تاہم وزیر گوپال رائے سے پہلے جب آپ کے ایم ایل اے سنجیو جھا سے اس معاملے پر بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا حکم نہیں ہے۔

  • मोदी सरकार की तानाशाही चरम पर है‼️

    इस Poster में ऐसा क्या आपत्तिजनक है जो इसे लगाने पर मोदी जी ने 100 F.I.R. कर दी?

    PM Modi, आपको शायद पता नहीं पर भारत एक लोकतांत्रिक देश है।

    एक पोस्टर से इतना डर! क्यों? pic.twitter.com/RLseE9Djfq

    — AAP (@AamAadmiParty) March 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر گوپال رائے نے کہا کہ اگر عام آدمی پارٹی مودی ہٹاؤ، ملک بچاؤ کا نعرہ دے رہی ہے تو اس میں اعتراض کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف کئی قابل اعتراض پوسٹر لگاتے رہتے ہیں۔ دہلی پولیس ان پوسٹروں پر ایف آئی آر درج نہیں کرتی ہے۔ پی ایم مودی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پی ایم ملک کی امیدوں پر پورا نہیں اتر رہے ہیں اور جب آئین کو خطرہ ہے تو ملک کے اندر سے آواز آرہی ہے کہ اس مسئلہ کا ایک ہی حل ہے۔مودی کو ہٹاؤ، ملک بچاؤ۔

بدھ کو عام آدمی پارٹی کے ٹویٹر ہینڈل سے اس سلسلے میں کئی ٹویٹس کیے گئے۔ ان میں سے ایک ٹویٹ میں عآپ نے لکھا ہے کہ مودی حکومت کی آمریت اپنے عروج پر ہے۔ اس میں ایسا کیا قابل اعتراض کیا ہے کہ پی ایم مودی نے پوسٹر لگانے پر 100 ایف آئی آر درج کرائی ہیں۔ شاید آپ نہیں جانتے کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔ پوسٹر لگانے سے اتنا ڈرتے کیوں ہیں؟ دوسری جانب ایک اور ٹویٹ میں دہلی میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے اسی طرح کے پوسٹرز کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پی ایم مودی، اس پر کتنی ایف آئی آر کروائیں گے۔ اب ہر کونے سے آواز آرہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Objectionable Posters Against PM Modi مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں چھ افراد گرفتار

واضح رہے کہ دہلی میں مختلف مقامات پر قابل اعتراض پوسٹر لگانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے دہلی پولیس نے چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ پوسٹر دہلی کے مختلف مقامات پر لگائے گئے تھے، جن میں پی ایم مودی مخالف نعرے درج تھے۔ ان پوسٹرز پر پرنٹنگ پریس کی کوئی تفصیل نہیں دی گئی جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اس کے پیچھے کسی سیاسی جماعت کا ہاتھ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.