سرکاری طور پر گوگل 27 ستمبر کو اپنی سالگرہ مناتا ہے لیکن یہ 4 ستمبر 1998 کو بطور کمپنی رجسٹرڈ ہوا۔ اسی سال سٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طلبا لیری پیج اور سرگئی برین نے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ یہ شروعات ایک سرچ پروجیکٹ کے طور پر کی گئی تھی۔
ریسرچ پیپر میں انہوں نے لکھا تھا کہ انہوں نے سرچ انجن بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس کا استعمال بڑے پیمانے پر سرچ انجن کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔ اس نے لکھا کہ اس کا مقصد دنیا بھر سے معلومات جمع کرنا اور اسے ہر ایک کے لیے دستیاب کرانا ہے۔
اس وقت ان کے سرچ انجن ورلڈ وائڈ ویب پر انفرادی صفحات کا تعین کرنے کے لیے لنک استعمال کیا کرتے تھے۔
لیری اور سرگئی نے اپنا اپنا انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل ڈاٹ اسٹینفورڈ ڈاٹ اے ڈی یو ایڈرس پر بنایا۔ اگرچہ اس وقت اس کا نام گوگل نہیں بیکرب تھا۔ بعد میں اس کا نام گوگل رکھا گیا۔ یعنی گوگل پہلے بیکروب کے نام سے جانا جاتا تھا۔
مزید پڑھیں:۔ گوگل کی 22 ویں سالگرہ، نیا ڈوڈل بھی جاری
15 ستمبر 1995 کو انہوں نے گوگل ڈاٹ کام کا ڈومین رجسٹرڈ کرایا۔ گوگل 4 ستمبر 1998 سے بطور کمپنی رجسٹرڈ ہوا۔ اسی سال یعنی 1998 میں ہی لیری اور سرگئی کو سن ( ایس یو این) کے شریک بانی اینڈی بیکتولشائم نے ایک لاکھ ڈالر کی مدد کی، جس کے بعد گوگل کا نام گوگل انک ہوگیا اور اس رقم سے گوگل کا دفتر کیلیفورنیا میں بنایا گیا۔