ETV Bharat / bharat

Godrej Leak Proof Split AC گودریج نے ہندوستان کے پہلے لیک پروف اسپلٹ ایئر کنڈیشنر کو بازار میں اتارا

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 5:30 PM IST

گودریج کی اہم کمپنی گودریج اپلائنسز نے آج ملک کے پہلے لیک پروف اسپلٹ ایئرکنڈیشنر کو لانچ کیا۔ اس ایئر کنڈیشنرمیں اینٹی لیک ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

گودریج نے ہندوستان کے پہلے لیک پروف اسپلٹ ایئرکنڈیشنر کو بازار میں اتارا

نئی دہلی: ہندوستان کے معروف صنعتی گروپ گودریج کی اہم کمپنی گودریج اپلائنسزنے آج ملک کے پہلے لیک پروف اسپلٹ ایئر کنڈیشنر کو لانچ کیا اس ایئر کنڈیشنرمیں اینٹی لیک ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس اختراعی ٹکنالوجی کے لانچ کی تقریب کے موقع پر گودریج اپلائنسز کے بزنس سربراہ اور ایگزیکٹیووائس پریزیڈنٹ کمل نندی نے کہاکہ صارفین کو لاحق کسی بھی پریشانی کو دورکرنے کے لیے ہم انتھک کوششیں کررہے ہیں تاکہ انھیں جدید ٹکنالوجیز کے ساتھ اختراعی حل فراہم کیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے تحقیق اور ڈیزائن کے مراکز پر کئی آزمائش کے بعد ہم نے اینٹی لیک ٹکنالوجی میں مہارت حاصل کرلی ہے اور ہندوستان میں پہلی بار لیک پروف اسپلٹ ایئرکنڈیشنر پیش کیا ہے۔ اس طرح سے صارفین کو اس پریشانی سے بڑی راحت ملی ہے جس کا وہ طویل عرصے سے سامناکررہے تھے۔

گودریج اپلائنسز، ایئرکنڈیشنر کے پروڈکٹ گروپ سربراہ سابیہ ساچی گپتا نے اس موقع پر کہاکہ ہندوستان کے پہلے لیک پروف اسپلٹ ایئرکنڈیشنرکومتعارف کرانے میں ہمیں انتہائی خوشی ہورہی ہے۔یہ ایک اہم پیش کش ہے جس سے صارفین کو بہترین اور پریشانی کے بغیر ایئرکنڈیشنرکا تجربہ ہوگا۔ گودریج لیک پروف ایئرکنڈیشنرمیں 10سال کی انورٹر کمپریشر وارنٹی ملتی ہے ۔یہ جلد ہی بازار میں 48900 روپئے میں دستیاب ہوگا۔ اس کمپنی نے اپنے اختراعی پروڈکٹ کے ذریعہ ایئرکنڈیشنرصارفین کے بہت سے مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیاہے ۔ایئرکنڈیشنراستعمال کرنے والے بہت سے لوگوں کو گھر کے اندر ایئرکنڈیشنرسے پانی گرنے کی عام شکایت ہوتی ہے۔

انہو نے کہا کہ تقریبا 85 فیصد صارفین کو کم ازکم ایک بار اس طرح کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے اس طرح سے ایئرکنڈیشنرکے تعلق سے یہ اہم مسائل میں سے ایک ہے ۔اگر گھر کے اندر ایئرکنڈیشنرسے پانی ٹپکتاہے تو نہ صرف اس سے دیواریں اور صوفے وغیرہ خراب ہوتے ہیں نیز گھر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے بلکہ گاہکوں کو بھی کافی مایوسی ہوتی ہے ۔گودریج لیک پروف اسپلٹ ایئرکنڈیشنرمیں بالکل نئی اینٹی لیک ٹکنالوجی کا استعمال کیاگیاہے جس سے مندرجہ بالا مسائل کا مستقل حل نکل آیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: Bombay HC Dismisses Godrej's Plea بمبئی ہائی کورٹ نے گودریج کی درخواست مسترد کی

انہوں نے مزید بتایا کہ اس میں بہت سی دیگر متعلقہ ٹکنالوجیزاور فیچر زہیں جیسے 5ان 1کنورٹیبل کولنگ ٹکنالوجی ،جس سے کمرے میں موجود افراد کی تعدادکے مطابق درجہ حرارت کو سیٹ کیا جاسکتاہے اور بجلی بچائی جاسکتی ہے ۔یہ 52ڈگری سیلسیس درجہ حرارت میں بھی بہترین کولنگ دیتاہے ،بجلی بچانے کے لیے اس میں انورٹر ٹکنالوجی استعمال کی گئی ہے ۔اس میں ماحول دوست آر32ریفریجنٹ کے سبب اوزون کے لیے نقصان دہ گیس کا اخراج صفر ہے جس سے عالمی حدت کا اندیشہ کم ہوجاتاہے ۔مزید برآں اس میں 100فیصد تانبے کے کوائلز استعمال کیے گئے ہیں جس سے اس کی کاردگی اور پائیداری میں اضافہ ہوجاتاہے اور زنگ سے بچاؤکے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.