ETV Bharat / bharat

کاویہ چوپڑا نے جے ای ای مارچ 2021 کے امتحانات میں تاریخ رقم کی

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے دیر رات جے ای ای مینس مارچ 2021 کے نتیجے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس داخلہ جاتی امتحان میں کاویہ چوپڑا نے 300 میں سے 300 نمبر حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے۔

کاویہ چوپڑا نے جے ای ای مارچ 2021 میں پورے 300 نمبر حاصل کر تاریخ رقم کی

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 10:14 AM IST

انجینئرنگ کالجوں کے داخلے کے لیے ہونے والے مشترکہ داخلہ امتحان جے ای ای مینس مارچ 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس داخلہ جاتی امتحان میں تاریخ رقم کرنے والی طالبہ کاویہ چوپڑا نے 300 میں سے 300 نمبر حاصل کیے ہیں۔کاویہ دہلی کی رہنے والی ہیں لیکن وہ کوٹہ سے انجینئرنگ داخلہ امتحان کے لیے کوچنگ کر رہی تھیں۔

کاویہ کا کہنا ہے کہ فروری اٹیمپٹ میں بھی میں نے 99.97 فیصد حاصل کیے تھے لیکن میرا ہدف تھا کہ میں 99.98 فیصد سے زیادہ اسکور کروں، اس لیے میں نے جے ای ای مینس مارچ میں دوبارہ امتحان دیا تھا۔ پہلی کوشش میں میں نے فزکس اور کیمسٹری پر زیادہ توجہ دی تھی لیکن کیمسٹری میں میرے کم نمبر آئے تھے۔ اس کے بعد میں نے 15 دنوں تک کیمسٹری پر زیادہ توجہ دی اور مارچ میں دوبارہ کوشش کی۔

کاویہ نے کہا کہ انہوں نے دسویں جماعت میں 97.6 فیصد حاصل کیے تھے۔ میں 11 ویں جماعت میں نیشنل اسٹینڈرڈ ایگزامینیشن ان اسٹرانامی (این ایس ای اے) اور نویں جماعت سے متستقل طور سے ریجنل میتھس اولمپیاڈ(آر ایم او) میں کوالیفائی کر رہی ہوں۔ دسویں جماعت میں انڈین جونئیر سائنس اولمپیاڈ (آئی این جے ایس او) کوالیفائی کرنے کے بعد ممبئی کے ہومی جہانگیر بھابھا سینٹر میں منعقد کیمپ میں بھی شامل ہوئی تھی۔

آئی او کیو پی، آئی او کیو سی اور آئی او کیو ایم تینوں کوالیفائی کرچکی ہوں۔ میں روزانہ 7 سے 8 گھنٹے تک پڑھتی ہوں اور تینوں موضوع کو برابر وقت دیتی ہوں۔ ایسے مقابلہ جاتی امتحان کے لیے کوٹہ کا ماحول بہتر ہے لہذا میں نے جے ای ای مینس کی تیاری کے لیے کوٹہ آنے کا فیصلہ لیا۔

کاویہ نے کہا کہ کوٹہ میں کئی تجربہ کار ٹیچر موجود ہیں، جو آپ کی پوری مدد کرتے ہیں۔مستقبل میں آئی آئی ٹی ممبئی سی ایس برانچ سے بی ٹیک کرنے کے بعد سافٹ ویئر انجینئیر بننا چاہتی ہوں۔ میرے والد وکاس چوپڑا انجینئر ہیں، اس لیے میری بھی دلچسپی انجینئرنگ میں اپنا مستبقل بنانے کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.