گوڈا: ریاست جھارکھنڈ کے گوڈا میں پولیس نے 12 مارچ کو ایک لڑکی کی لاش برآمد کی تھی۔ پولیس نے اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی اوڈیشہ کی رہنے والی تھی۔ اسے ایک سازش کے تحت گوڈا لا کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے سارا معاملہ حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔ دراصل پولیس کو اس پورے معاملے میں کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا لیکن ایک پولی تھین نے اس پورے معاملے کا پردہ فاش کر دیا۔ دراصل یہ پورا معاملہ چار ریاستوں سے جڑا ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولس کو ملنے والے پولی تھین کا پتہ حیدرآباد (تلنگانہ) تھا۔ پھر پولس نے جانچ شروع کر دی۔ جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ اڈیشہ کی لڑکی دیویکا حیدرآباد میں رہتی تھی، جسے سنجے رائے سے محبت ہوگئی تھی، جو بہار کے بانکا ضلع سموکھیا موڈ کا رہنے والا ہے۔ سنجے رائے نے 4 سال قبل حیدرآباد میں دیویکا سے شادی کی تھی۔ لیکن سنجے پہلے سے شادی شدہ تھا۔ جب سنجے گھر آیا تو اس کی بیوی کو اس کی شادی کا علم ہوا اور پھر دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ پھر سنجے اور اس کی پہلی بیوی نے ایک خطرناک سازش رچی۔ سنجے نے دیویکا رانی کو حیدرآباد سے سندرمارا میں اپنی بھابھی کے گھر لے گیا اور پھر 12 مارچ 2023 کی شام اسے گھمانے کے بہانے دریا کی طرف لے گیا۔
جہاں اس نے حملہ کر کے دیویکا کو زخمی کر دیا، پھر اسے بیہوشی کی حالت میں قتل کیا اور پھر ثبوت چھپانے کے لیے اس کا سر قلم کر کے اس کے ہاتھ کاٹ دیے اور کچھ حصوں کو جلا دیا۔ اس معاملے میں پولیس نے دونوں ملزمان خواتین کو گرفتار کر لیا ہے، شوہر کی تلاش جاری ہے۔ اوڈیشہ کے رورکیلا میں رہنے والی متوفی کے بھائی سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والے بلیڈ، کدال، پولی تھین اور دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: عاشق کے ساتھ مل کر بہن نے کیا بھائی کا قتل