ETV Bharat / bharat

سیلفی لینے کے دوران کنویں میں گری نوجوان لڑکی

سیلفی کا شوق بہت سارے لوگوں کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔ سیلفی کی دیوانگی میں کئی افراد کی جان بھی جا چکی ہے۔ اس کے باوجود لوگ ان حادثات سے سبق سیکھنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 5:23 PM IST

مدھیہ پردیش کے رتلام میں سیلفی لینے کے دوران ایک نوجوان لڑکی کنویں میں جا گری۔ حالانکہ کڑی مشقت کے بعد لڑکی کو کنویں سے باہر نکال لیا گیا۔

سیلفی لینے کے دوران کنویں میں گری نوجوان لڑکی

بتایا جاتا ہے کہ یہ لڑکی کنویں کے قریب سیلفی لے رہی تھی کہ اسی دوران اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ کنویں میں جا گری۔

خاتون کی چیخ و پکار سن کر وہاں سے گذر رہے ایک نوجوان نے اسے بچانے کے لیے کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ لیکن گہرے کنویں کی وجہ سے وہ نوجوان خاتون کو باہر نہیں نکال سکا۔

دونوں کی چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے سکھیڈا پولیس چوکی کو اس معاملے کی اطلاع دی۔ گاؤں کے لوگوں اور پولیس نے مل کر ان دونوں کو کافی محنت کے بعد باہر نکالا۔

دراصل سارا واقعہ جاوڑہ کے سکھیڈا گاؤں کا ہے۔ لڑکی سوج پور مندر میں پوجا کے لیے آئی تھی۔ اس دوران وہ سیلفی لینے کی غرض سے گاؤں کے باہر بنے سرکاری کنویں کے پاس گئی اور وہ توازن بگڑنے کی وجہ سے کنویں میں جا گری۔

واضح رہے کہ سیلفی کا شوق بہت سارے لوگوں کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔ سیلفی کی دیوانگی میں کئی افراد کی جان بھی جا چکی ہے۔ اس کے باوجود لوگ ان حادثات سے سبق سیکھنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.