نئی دہلی: نومقرر دفاعی سکریٹری گردھر ارمانے نے منگل کو یہاں وزارت دفاع میں سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا۔ عہدہ سنبھالنے سے پہلے ارمانے نیشنل وارڈ میوزیم گئے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھیں ڈاکٹر اجے کمار کی جگہ یہ ذمے داری سونپی گئی ہے۔ ڈاکٹر کمار 31 اکتوبرکو سبکدوش ہو گئے تھے۔ New Defence Secretary Giridhar Aramane
شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نئے دفاعی سکریٹری نے کہا کہ ہم مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بہادر فوجیوں سے سیکھ لیتے ہیں اور بھارت کو محفوظ اور خوشحال ملک بنانے کے ان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں کام کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں اپنے 32 سال کے تجربے کے درمیان ارمانے مرکز اور آندھرا پردیش حکومت میں اہم عہدوں پر رہے ہیں۔ دفاعی سکریٹری کی ذمے داری ملنے سے پہلے وہ روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے سکریٹری تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اگسٹا ویسٹ لینڈ کیس: سابق سکریٹری دفاع کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مانگ
یو این آئی