ETV Bharat / bharat

Karauli Violence Case: راجستھان میں تشدد کے دوران ہوئے نقصانات کی بھرپائی کےلیے حکومت کی منظوری - اسکیم آپریشن رولز کے تحت مالی امداد

شہر کرولی میں ہوئے تشدد کے دوران متعدد لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم ریاستی حکومت نے ان نقصانات کی بھرپائی کے لئے مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ Gehlot Government Approved Financial Assistance

راجستھان حکومت نے تشدد کے دوران ہوئے نقصانات کی بھرپائی کی منظوری دی

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 12:10 PM IST

کرولی:۔ راجستھان حکومت نے کرولی تشدد کے دوران ہونے والے نقصان کی بھرپائی کے لیے مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ ضلع کلکٹر انکت کمار سنگھ نے بتایا کہ کرولی شہر میں 2 اپریل کو ہوئے تشدد کے دوران محکمہ داخلہ راجستھان جے پور سے حاصل کردہ منظوری کے مطابق 64 متاثرین کو اسکیم آپریشن رولز 2017 کے تحت 1 کروڑ 20 لاکھ 25 ہزار روپے مالی امداد کے لیے دیے گئے۔ Many People Suffered Financial Losses During The Violence محکمہ داخلہ کے ڈپٹی سکریٹری مکیش پاریک نے کہا کہ 2 اپریل کو کرولی میں ہوئے اس واقعہ میں زخمی ہوئے کل 45 متاثرین کو 1825000 روپے کی انتظامی مالیاتی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے دوران اثاثوں اور سامان کے نقصان کے سلسلے میں 69 متاثرین کو 12355000 روپے کی انتظامی مالیاتی منظوری دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ نے جلد ادائیگی کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Curfew in the Violence-hit Crowley: کرولی میں کرفیو کی مدت 10 اپریل تک بڑھا دی گئی

آپکو بتادیں کہ 2 اپریل کو کرولی شہر میں فریقین کے دوران تصادم ہوا جس میں کئی دکانوں اور مکانات کو نقصان پہنچا تھا، اس واقعہ میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ اسی دوران پولیس نے 105 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.