ETV Bharat / bharat

گیا :مورتی ویسرجن جلوس کے دوران پولیس پر فائرنگ، تھانہ انچارج سمیت دو جوان زخمی - گیا ای ٹی وی بھارت خبر

گیا میں مورتی ویسرجن کے دوران بدمعاشوں نے ٹنکوپا تھانہ انچارج کو گولی مار دی۔جس کے بعدتھانہ انچارج کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

فائرنگ
فائرنگ
author img

By

Published : Nov 7, 2021, 2:19 AM IST

Updated : Nov 7, 2021, 6:28 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے ٹنکوپا میں مورتی ویسرجن کرکے واپس ہورہے لوگوں میں کچھ شر پسندوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

ایس ایس پی ادتیہ کمار کے مطابق ویسرجن کے بعد واپس ہورہے لوگ ڈی جے بجا رہے تھے جسے پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو جلوس میں شامل افراد پولیس سے الجھ گئے۔ پولیس نے اسی دوران ایک نوجوان کو پکڑ لیا جو نشے کی حالت میں ہنگامہ کررہا تھا. پولیس اسے تھانہ لیکر جارہی تھی تبھی ہجوم نے پولیس پر اچانک حملہ کردیا۔ پہلے پولیس پر سنگ باری کی گئی اور اسکے بعد فائرنگ کی گئی جو تھانہ انچارج کو جا لگی۔

گیا

تھانہ انچارج اجے کمار کو پاوں میں گولی لگی۔ جبکہ حملے میں پولیس کے دو جوان اور زخمی ہوئے ہیں جنہیں سر میں شدید چوٹ لگی ہے
اطلاع کے مطابق برتارا بازار میں لکشمی کی مورتی بیٹھائی گئی تھی۔ اسی مورتی کے ویسرجن کے لیے بڑی تعداد میں نوجوان ڈی جے باجا کے ساتھ بنشی ندی میں ویسرجن کرنے کے لیے نکلے تھے۔

دیر شام کو ویسرجن کرکے جلوس باجے کے ساتھ رقص کرتے ہوئے واپس ہورہا تھا. اس دوران کچھ نوجوان ہنگامہ بھی کررہے تھے جسے پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ان پر حملہ کر دیا گیا۔

پتھر بازی کے درمیان ہی کچھ لوگوں نے بھیڑ سے دو راونڈ فائرنگ کی جو دونوں گولیاں تھانہ انچارج کے پاؤں میں لگی. اس کے بعد تھانہ انچارج زمین پر گر پڑے. پولیس اہل کار تھانہ انچارج کو کور کرتے ہوئے انہیں بچانے کی کوشش اور ہسپتال لے جانے کی کوشش کرنے لگے جسے بھیڑ نے روکنے کی کوشش کی تو پولیس کے جوانوں نے بھی قریب پانچ راونڈ فائرنگ کی ہے۔

پولیس کی فائرنگ میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے. تھانہ انچارج کو پہلے سرکاری اسپتال ٹنکوپا لے جایا گیا وہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے مگدھ میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ہے

واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ادتیہ کمار ٹنکوپا پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جلوس نکالنے کی جنہیں اجازت ملی تھی انہیں سختی کے ساتھ ڈی جے باجا بجانے سے منع کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

گیا: سابق فوجی کے بیٹے کا اغوا، پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ

پولیس نے آج شام کو جب انہیں ہنگامہ کرنے سے روکا تو حملہ کردیا گیا۔ گولی چلانے والوں کی پہچان کرلی گئی ہے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Last Updated : Nov 7, 2021, 6:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.