ETV Bharat / bharat

بھارت میں کچرا چننے والوں نے کورونا کی ویکسین کا مطالبہ کیا - chitra mukarjee

بھارت میں کچرا چننے والوں نے کورونا وائرس کی ٹیکہ کاری کی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرس ، نرسز، پولیس، صحت کے کارکنان کو تو ویکسین دی جارہی ہے لیکن انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی کچرا اٹھاتے ہیں انہیں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

بھارت میں کچرا چننے والوں کا کورونا وائرس کی ویکسین ٹیکہ کاری کا مطالبہ

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 6:39 PM IST

Updated : Mar 30, 2021, 8:15 PM IST

ایک غیر منفعتی ماحولیاتی تحقیقاتی گروپ ''چنتن میں ایڈوکیسی اور پالیسی'' کی سربراہ چترا مکرجی نے کہا کہ جب بات ہوتی ہے ڈاکٹرس کی نرسس کی اور فرنٹ لائن ورکرس کی یقیناً انہیں کورونا ویکسین دی جانی چاہئے۔

لیکن وہ پورے سماج کے لیے ٹیکہ کاری کیوں نہیں کررہے ہیں۔ خصوصاً ان لوگوں کے لیے جو ہر روز کچرا اٹھاتے ہیں ، وہ بہت کمزور ہیں اور ان کے جسم کا مدافعتی نظام بہت کم ہے۔ وہ کچرے میں کام کرتے ہیں جس کے سبب وہ کافی کمزور ہیں اور ان کا مدافعتی نظام کمزور ہے۔

بھارت میں کچرا چننے والوں کا کورونا وائرس کی ویکسین ٹیکہ کاری کا مطالبہ

وہ اکثر بیمار ہوجاتے ہیں اور انہیں خون کی کمی کی بھی شکایت رہتی ہے۔ انہیں کورونا وائرس ویکسین کی زیادہ ضرورت ہے اگر وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تو پورے شہر کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ایک کچرا چننے والی خاتون منور بیگم نے کہا کہ نئی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ورکرس کو ویکسین دیا گیا ، پولیس کو ویکسین دیا کیا ہم انسان نہیں ہیں ، ہم لوگوں کے گھروں سے کچرا اٹھاتے ہیں اگر ہم میں کوئی کورونا وائرس سے متاثر ہوا تو اس سے مزید دس افراد متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ ہم بہت محنت کرتے ہیں لیکن حکومت ہماری طرف کوئی توجہ نہیں دیتی۔

ایک اور کچرا چننے والی خاتون سحر بانو نے کہا کہ وہ پہلے کی طرح کمائی نہیں کرپارہی ہے کورونا وائرس کی وجہ سے ان کی آمدنی پر کافی اثر پڑا ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ ہم کس طرح کورونا ویکسین خرید سکیں گے۔

''چنتن کی ایڈوکیسی اور پالیسی'' کی سربراہ چترا مکرجی نے کہا کہ ہم نے سرکاری ہسپتالوں سے بات کی ہے لیکن انہیں کسی بھی قسم کا تیقن نہیں دیا جارہا ہے۔ ان لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ ویکسین کے انتظار میں سارا دن ہسپتال میں رہیں۔ ان مزدوری کرنی ہوتی ہے۔ اسی لیے وہ صحت کی طرف توجہ نہیں دے پاتے۔

Last Updated : Mar 30, 2021, 8:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.