ETV Bharat / bharat

گنگاورم پورٹ، اے پی ایس ای زیڈ نے آندھراپردیش حکومت کا 10.4 فیصد حصہ خریدا - آندھراپردیش کی خبریں

ملک کی سب سے بڑی نجی بندرگاہ اور لاجسٹک کمپنی ، اڈانی پورٹ اور اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (اے پی ایس ای زیڈ) نے 645 کروڑ روپے میں گنگاوارم پورٹ لمیٹڈ (جی پی ایل) میں آندھرا پردیش حکومت کا 10.4 فیصد حصہ خرید لیا ہے۔

گنگاوارم پورٹ لمیٹڈ، اے پی ایس ای زیڈ نے آندھراپردیش حکومت کا 10.4 فیصد حصہ خریدا

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 7:41 PM IST

اے پی ایس ای زیڈ اور جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اے پی ایس ای زیڈ میں جی پی ایل کے انضمام کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اس انضمام کی طے شدہ تاریخ یکم اپریل 2021 ہے۔ اس پر این سی ایل ٹی کی منظوری ملنے کے بعد انضمام کا عمل 31 مارچ 2022 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

اے پی ایس ای زیڈ کے سی ای او اور کل وقتی ڈائریکٹر کرن اڈانی نے کہا ’’ہم آندھرا پردیش کی صنعت کاری کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ملک میں تیزی سے ابھرتی ہوئی ریاستوں میں گنگورم ایک اہم بندرگاہ ہے۔ ہم جی پی ایل کی ترقی کے امکانات کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔یہ ہماری مشرقی ساحل کی توسیع کی حکمت عملی کو بھی مضبوطی فراہم کرے گا۔ جی پی ایل کا مقام ہمیں نئی ​​منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں ٹیلی فون صارفین کی تعداد 120 کروڑ سے تجاوز

واضح رہے کہ جی پی ایل 64 ایم ایم ٹی کی گنجائش والی ایک بڑی بندرگاہ ہے ، جسے حکومت آندھرا پردیش (جی او اے پی) کی رعایتی اسکیم کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ یہ مشرقی، مغربی، جنوبی اور وسطی بھارت کی 8 ریاستوں تک پہنچنے کا گیٹ وے بھی ہے۔ یہ انضمام اے پی ایس ای زیڈکو نئی منڈیوں تک رسائی میں مدد گار ثابت ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.