ETV Bharat / bharat

Gangster Terrorist Nexus Case ملک کی چھ ریاستوں کے 100 سے زائد مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ - سو سے زائد مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

ملک کی چھ ریاستوں ہریانہ، پنجاب، راجستھان، اترپردیش، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش کے 100 سے زیادہ مقامات پر این آئی اے نے چھاپے ماری کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 17, 2023, 10:14 AM IST

نئی دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کے روز دہشت گردی، منشیات فروشی اور گینگسٹر سے متعلق معاملات میں ہریانہ، پنجاب، راجستھان، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش ریاستوں میں 100 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے۔ انسداد دہشت گردی ایجنسی نے ریاستی پولیس فورسز کے ساتھ مل کر علی الصبح چھاپے مارے۔ اطلاعات کے مطابق چھاپہ مار کارروائی اب بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ یہ چھاپے این آئی اے کی طرف سے گذشتہ سال درج کیے گئے تین مختلف معاملات کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔ ایجنسی نے گینگسٹر سے شدت پسند بنے لکھبیر سنگھ سندھو عرف لنڈا اور ہرویندر سنگھ سندھو عرف رندا کے قریبی ساتھی دیپک رنگا کو اسی سال 25 جنوری کو اتر پردیش کے گورکھپور سے گرفتار کیا تھا۔ دیپک تشدد اور قتل سمیت کئی دیگر شدت پسندانہ اور مجرمانہ جرائم میں ملوث رہا ہے۔

  • #WATCH | NIA is conducting searches at more than 100 locations in six states-Haryana, Punjab, Rajasthan, UP, Uttarakhand and MP in terror-narcotics smugglers-gangsters nexus cases.

    (Visuals from Punjab's Bathinda) pic.twitter.com/mFgisHNcGo

    — ANI (@ANI) May 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دہلی این سی آر میں 32 مقامات پر این آئی اے کی ریڈ جاری ہے۔ پنجاب، چندی گڑھ میں 65 مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی۔ وہیں اترپردیش کے پرتاپ گڑھ، بریلی اور لکھیم پور میں چھاپے مارے گئے ہیں، جب کہ راجستھان کے 18 اور مدھیہ پردیش کے 2 جگہوں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق این آئی اے نے کچھ دن پہلے ہی 19 رہنماؤں اور دیگر گروہوں کے اراکین، دو ہتھیار فراہم کرنے والوں اور بیٹ ورک سے وابستہ ایک بڑے فائنانسر کو غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: NIA Raids Multiple Locations in JK جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.