ETV Bharat / bharat

Ganderbal and Kupwara Encounter: سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم، دو ہلاک - گاندربل میں عسکریت پسند ہلاک

ضلع گاندربل کے سرژچ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہونے کی اطلاع ہے۔ تصادم میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

Encounter between security forces and militants
سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیاں تصادم
author img

By

Published : Mar 12, 2022, 6:42 AM IST

Updated : Mar 12, 2022, 7:59 AM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع گاندربل کے سرژچ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہونے کی اطلاع ہے، جس میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ جس کا تعلق لشکر طیبہ سے بتایا جا رہا ہے۔

ویڈیو

ہفتہ کو پلوامہ، گاندربل اور ہندواڑہ اضلاع میں الگ الگ انکاؤنٹر میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے کہا کہ ہم نے کل رات 4-5 مقامات پر مشترکہ آپریشن کیا۔ اب تک پلوامہ میں جیش کے دو عسکریت پسند، گاندربل میں لشکر کا ایک عسکریت پسند اور لشکر کا ایک عسکریت پسند ہندواڑہ میں مارا گیا ہے۔

آئی جی پی نے کہا کہ تینوں جگہ پر تصادم ابھی جاری ہیں۔ اور ہم دوسرے مقامات پر بھی تصادم کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس کے مطابق جونہی سیکورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی شروع کی تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔

تازہ تفصیلات کے مطابق گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

Last Updated : Mar 12, 2022, 7:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.