ETV Bharat / bharat

Gaddi Dog Helping the Army فوج کے ساتھ ساتھ کُتے بھی ایل او سی کی حفاظت پر مامور - لائن آف کنٹرول پر تعینات گاڑی کتے

کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی جوان در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے جہاں ایک طرف تمام تر جدید ترین ساز و سامان و سہولیات سے لیس ہیں۔ وہیں دوسری طرف مقامی 'کُتے' بھی سرحد کی حفاطت کے لئے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔Gaddi Dog Helping the Army

Gaddi Dog Helping the Army
کپواڑہ میں ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوج کی مدد کرنے والے 'گاڑی کتے'
author img

By

Published : Sep 8, 2022, 4:08 PM IST

کپواڑہ: جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی جوان در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے جہاں ایک طرف تمام تر جدید ترین ساز و سامان و سہولیات سے لیس ہیں۔ وہیں دوسری طرف مقامی کتے بھی سرحد کی حفاطت کے لئے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔ 'گاڑی کتوں' کے نام سے مشہور یہ مخصوص کتے سرحد پر مشکوک نقل و حمل کو بھانپتے ہی وہاں تعینات فوجی جوانوں کو الرٹ کر دیتے ہیں۔Gaddi Dog Helping the Army

یہ کتے مشینوں اور نگرانی کے دوسرے سامان سے بھی زیادہ مستعدی اور ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ کشمیر میں 350 کلو میٹر طویل ناہموار پہاڑیوں، گھنے جنگلوں اور دشوار گزار راستوں پر محیط ایل او سی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے یہ کتے ایک اور طاقت کے بطور کام کرتے ہیں۔ کیرن سیکٹر میں اگلی چوکی پر تعینات ایک فوجی جوان نے بتایا کہ ’یہاں کئی چوکیوں پر یہ کتے فوجی جوانوں کے لئے آنکھوں اور کانوں کی حیثیت رکھتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر کوئی ایل او سی کے نزدیک آنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ کتے شور مچاتے ہیں، یہ کتے عملی طور پر ہمارے ساتھ کام کرتے ہیں اور یہاں چوکیوں پر یہ ہمارا ایک حصہ ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا: ’موسم کیسا بھی ہو برف باری ہو رہی ہو، تیز بارشیں ہو رہی ہوں یا ٹھٹھرتی سردی ہو یہ کتے ہر موسم میں جوانوں کے وفادار دوست ہیں۔ اجنبی شخص کی نقل و حرکت دیکھتے ہی یہ طاقتور کتے زوروں سے بھونکنے لگتے ہیں اور جب فوجی جوان اپنے خیموں میں ہوتے ہیں تو اس وقت بھی یہ ادھر ادھر کڑی نظر رکھتے ہیں‘۔

ایل او سی پر گرچہ اہم مقامات پر فوج کے تربیت یافتہ کئی کتے موجود ہوتے ہیں لیکن ’گاڑی کتوں‘ کو کوئی تربیت نہیں دی جاتی ہے اور اس کے باوجود بھی یہ کتے فوجی جوانوں کے لئے انتہائی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ ایک فوجی افسر نے بتایا کہ ’ان کتوں کو کسی قسم کی کوئی تربیت نہیں دی جاتی ہے لیکن سرحد پر رہنے سے وہ یہاں کے ماحول کو پھانپ لیتے ہیں اور انہیں یہ حس پیدا ہوجاتی ہے کون یہاں اپنا اور کون اجنبی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: Technical Surveillance on LoC: لاین آف کنٹرول پر دراندازی کو روکنے کے لیے ٹکنالوجی کا استعمال

انہوں نے کہا کہ یہ کتے فوج کی گشتی پارٹیوں کا بھی حصہ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ کتے چیک کرنے کے لئے ان جگہوں پر جاتے ہیں جہاں فوجی جوان تعینات ہوتے ہیں اور پھر واپس کمپنی کمانڈر کے پاس آتے ہیں تاکہ اس کو معلوم ہوسکے کہ ہر جوان اپنی اپنی منزل پر پہنچا ہے‘۔ ایک اور فوجی جوان نے کہا کہ یہ کتے نہ صرف در اندازی کی روک تھام کے لئے اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں بلکہ ہمارے لئے بھی تفریح کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کتوں کو بسکٹ اور دوسری غذا دی جاتی ہے اور فوجی جوان ان کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ gaddi kutta at LoC in Kupwara

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.