ETV Bharat / bharat

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ - چنئی میں پٹرول 22 پیسے مہنگا

ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 13 پیسے تک مہنگا ہوگیا ۔ اس سے قبل منگل کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 25 پیسے مہنگا ہو کر 96.66 روپے اور ڈیزل 13 پیسے مہنگا ہو کر 87.41 روپے پر پہنچ گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 12:02 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے فی الحال عام لوگوں کو راحت ملتی نہیں دکھائی دے رہی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کے روز ایک بار پھر ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 13 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔ اس سے قبل منگل کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 25 پیسے مہنگا ہو کر 96.66 روپے اور ڈیزل 13 پیسے مہنگا ہو کر 87.41 روپے پر پہنچ گیا۔

قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا تھا۔ دہلی میں مئی کے دوران پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل میں 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا ۔ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.43 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.26 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول اب 102.82 روپے اور ڈیزل 94.84 روپے کا ہو گیا۔

چنئی میں پٹرول 22 پیسے مہنگا ہو کر 97.91 روپے اور ڈیزل 12 پیسے مہنگا ہو کر 92.04 روپے فروخت ہو ا۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 24 پیسے بڑھ کر 96.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 13 پیسے بڑھ کر 90.25 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.