سرینگر: جموں کشمیر پولیس نے سبکدوش افسران کو تنخواہ نہ ملنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ایسے رپورٹس فرضی ہیں۔ کشمیر پولیس زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ سوشل میڈیا اور کچھ میڈیا نمائندوں نے خبریں شائع کی ہیں کہ جموں کشمیر پولیس کو فنڈ دستیاب نہیں ہونے کے سبب گزشتہ دو ماہ سے سبکدوش افسران کو تنخواہ نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی خبریں بے بنیاد ہیں اور پولیس ہیڈکوارٹر نے پولیس اہلکاروں کی تنخواہ اور سبکدوش افسران کا پنشن واگزار کرنے کے لئے فنڈ دستیاب رکھے ہیں۔Funds available for salary of police says vijay kumar
مزید پڑھیں:۔ پنشن ہولڈر پولیس کا تنخواہ کی بے ضابطگیوں کے خلاف مظاہرہ
قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر پولیس کا ایک اندرونی پیغام گردش کر رہا ہے جس میں یہ لکھا گیا ہے کہ فنڈ دستیاب نہ ہونے کے سبب سبکدوش افسران کو پنشن واگزار نہیں ہوپارہا ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے ایک سبکدوش افسر سے اس کے متعلق پوچھا تو انکا کہنا تھا کہ انکو پنشن واگزار کی گئی ہے۔