ETV Bharat / bharat

مفرور ہیرا کاروباری میہول چوکسی لاپتہ - اردو نیوز

مفرور ہیرا کاروباری میہول چوکسی لاپتہ ہوگیا ہے۔ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔ خبر کے مطابق، اینٹی گوا اور باربوڈا کی شہریت حاصل کرچکے چوکسی کو اتوار کے روز جنوبی علاقے میں گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ بعدازاں اس کی گاڑی برآمد ہوگئی لیکن چوکسی کے بارے میں کچھ نہیں معلوم ہو سکا۔

Mehul Choksi
میہول چوکسی
author img

By

Published : May 25, 2021, 11:21 AM IST

Updated : May 25, 2021, 12:56 PM IST

مقامی میڈیا ادارہ 'اینٹی گوا نیوز روم' نے منگل کے روز پولیس کمشنر اٹلی راڈنے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس 'بھارتی کاروباری میہول چوکسی کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے' جس کی گمشدگی کی قیاس آرائیاں ہیں۔

خبر کے مطابق، اینٹی گوا اور باربوڈا کی شہریت لے چکے چوکسی کو اتوار کے روز جنوبی علاقے میں گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ بعدازاں اس کی گاڑی برآمد ہوگئی، لیکن چوکسی کے بارے میں کچھ نہیں معلوم ہو سکا۔

اس سلسلے میں چوکسی کے وکیل سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے، لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

چوکسی نے جنوری 2018 میں بھارت سے فرار ہونے سے قبل ہی، 2017 میں کیریبین جزیرے کے ملک اینٹی گوا اور باربوڈا کی شہریت حاصل کر لی تھی۔

چوکسی اور ان کے بھتیجے نیرو مودی پر کچھ بینک عہدیداروں کے ساتھ مل کر پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے ساتھ مبینہ طور پر 13500 کروڑ روپیہ کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ نیرو مودی اس وقت لندن کی ایک جیل میں بند ہیں۔ دونوں کے خلاف مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) دونوں کے خلاف جانچ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

'گردابی طوفان یاس' سے نمٹنے کے لیے تیاریاں زورو شور سے جاری

اس معاملے میں نیرو مودی کے علاوہ ان کی اہلیہ ایمی مودی، بھائی نشل مودی اور ماما میہول چوکسی بھی ملزم ہیں۔

Last Updated : May 25, 2021, 12:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.