ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا کی تازہ صورت حال

ملک میں ایکٹیو کیسزکی تعداد ایک لاکھ 85 ہزاراور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

author img

By

Published : Mar 10, 2021, 12:32 PM IST

ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے کیسز میں گزشتہ کچھ دنوں سے اچانک آئی تیزی کے درمیان ایکٹیو کیسز میں ایک بار پھر کمی آئی ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا تھا تاہم اب کمی نظر آرہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایکٹیو کیسز میں 2864 کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ منگل کو ایکٹیو کیسز کی تعداد 1285 رپورٹ ہوئی تھی۔

اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر 100 سے اوپر 133 ہو گئی ہے۔

منگل کے روز یہ تعداد 77 ریکارڈ کی گئی تھی جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کافی کم تھی۔ ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد پیر کو 97 اتوار، ہفتہ کو 108 اور جمعہ کو 113 درج کی گئی تھی۔

دریں اثنا، ملک میں اب تک دو کروڑ 43 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا وایکسین دی جا چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.