چار جولائی 1966 کو بھارت میں پریس کونسل کا قیام عمل میں آیا تھا، جس نے 16 نومبر 1966 سے باقاعدہ اپنے کام کا آغاز کیا تھا۔ اسی وقت سے 16 نومبرکو’ قومی یوم پریس‘کے طورپر بنایا جاتا ہے۔
مسٹر جاوڈیکر نے قومی یوم پریس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا،’’فری پریس‘‘ہماری جمہوریت کی پہچان اور اساس ہے۔ قومی یوم پریس، پریس کی آزادی اور ذمہ داریوں کی جانب ہماری توجہ مبذول کرتا ہے۔ آج سب سے بڑا خطرہ فیک نیوز ہے۔ صحافیوں کو اس کے لیے کام کرنا چاہیے۔ تمام صحافیوں کو مبارک باد۔