اس عرس مبارک میں بڑی تعدا میں زائرین عیادت کے لیے آ رہا ہیں۔
اجمیر شریف درگاہ کے خادموں کی جانب سے کووڈ 19 گائیڈ لائن کا احترام کیا جا رہا ہے اور زائرین سے بھی کروایا جا رہا ہے۔
اجمیر شریف درگاہ میں زائرین کے درمیان مفت ماسک تقسیم کیا جا رہا ہے۔
درگاہ کے نظام گیٹ پر خادم سید عبدالغنی چشتی بذات خود عقیدت مندوں میں ماسک تقسیم کئے گئے۔
اس کے علاوہ درگاہ کے احاطے میں ماسک لگانے کی ہدایت بھی پوسٹرز کے ذریعہ دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:راجستھان: خواجہ کے دربار میں سید شاہنواز حسین کی حاضری
وہیں جگہ جگہ سینیٹائزر بھی رکھا گیا ہے تاکہ وہ اس کا استعمال بھی کیا جا سکے۔
غور طلب ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی کووڈ-19 گائیڈ لائن کے صحت خواجہ غریب نواز کا عرس منایا جارہا ہے۔
اس میں تمام عقیدت مندوں کو اجمیر پہنچنے سے پہلے اپنی کووڈ -19 جانچ رپورٹ لانی ہوگی اور آن لائن رجسٹریشن کرانا بھی لازمی ہو گا۔
درگاہ پہنچنے والے زائرین کو کسی طرح کی کوئی دشواری پیش نہ آئے اس کے لئے بھی درگاہ کے خادموں کے ذریعے معقول انتظام کیے گئے ہیں۔