ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کی ایک جامع مسجد میں فش پیڈیکیور کے قدرتی انتظامات Free Fish Pedicure Therapy In Mosque ہیں۔ دراصل اس جامع مسجد کے قدرتی تالاب میں لاکھوں کی تعداد میں مچھلیاں موجود ہیں۔ لوگ اس تھراپی کے لئے یہاں آتے ہیں لیکن اسکے لئے جامع مسجد کی جانب سے کوئی پیشہ وارانہ پیسے نہیں وصول کیے جاتے۔ مسجد کے ساتھ ساتھ اسلامی فن تعمیر پر مشتمل یہ تاریخی عمارت ہے۔ اس لیے یہاں لوگوں کی خاصی آمد ہوتی ہے اور اس دوران لوگ اس تھراپی سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
اس جامع مسجد کے احاطہ میں اکثر لوگ اپنے پیروں کو اس بڑے سے تالاب کے پانی میں رکھ کر پرسکون حالت میں بیٹھتے ہیں اور فش پیڈیکیور تھراپی کا مفت میں فائدہ اٹھاتے ہیں۔ جامع مسجد کے چئیرمین شعیب خطیب کہتے ہیں کہ جامع مسجد کے اس قدرتی تالاب میں لاکھوں کی تعداد میں مچھلیاں موجود ہیں۔ چھوٹی مچھلیاں تو ان گنت ہیں۔ لوگ اکثر فش تھراپی کے لئے یہاں آتے ہیں لیکن اس کے لئے جامع مسجد کی جانب سے کوئی پیسہ نہیں وصول کیا جاتا ہے۔ Fish Pedicure Therapy In jama masjid mumbai
یہ بھی پڑھیں: جامع مسجد ممبئی کے قدرتی تالاب کی 12 برس بعد صفائی
انہوں نے بتایا کہ مسجد کے ساتھ ساتھ اسلامی فن تعمیر پر مشتمل یہ تاریخی عمارت ہے، اس لئے لوگوں کی خاصی آمد ہوتی ہے اور اس دوران لوگ اس تھراپی سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ واضح رہے کہ فش پیڈیکیور تھراپی کے ذریه پیروں کی خراب جلد مچھلیاں کھا جاتی ہیں يا جسم سے الگ کر دیتی ہیں، اس سے جلد ملائم اور خوبصورت ہو جاتی ہے۔ وہیں بتایا جاتا ہے کہ اس سے پیروں کے درد کی بھی شکایت دور ہو جاتی ہے اور بلڈ سرکولیشن بھی بہتر رہتا ہے۔ اس کے علاوہ بہت ساری بیماریاں بھی دور ہو جاتی ہیں۔ یہ تھراپی بھارت سمیت کئی ملکوں میں مقبول ہے۔ ترکی، جاپان، سنگاپور، ملیشیا، عراق، عران، امرکہ سمیت کئی ممالک میں یہ تھراپی مشہور ہے۔ Fish Pedicure Therapy In jama masjid mumbai