ETV Bharat / bharat

Road Accident in Punjab سڑک حادثے میں لڑکی سمیت چار افراد جاں بحق، 16 زخمی - سنگرور میں پک اپ وین اور مسافر بس میں تصادم

پنجاب کے ضلع سنگرور میں پک اپ وین اور مسافر بس کے حادثے میں لڑکی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولس نے بتایا کہ موگا کے مختلف گاؤں کے تقریباً 21 لوگ مہندرا پک اپ گاڑی میں پٹیالہ کے کالی مندر سے واپس آرہے تھے۔

سڑک حادثے میں لڑکی سمیت چار افراد جاں بحق، 16 زخمی

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 7:36 PM IST

سنگرور: پنجاب کے ضلع سنگرور میں اتوار کی صبح کلؤدی گاؤں کے بس اسٹینڈ پر پک اپ وین کے پی آر ٹی سی کی بس کے پچھلے حصے سے ٹکرانے کے حادثے میں تین ماہ کی بچی اور دو خواتین سمیت چار افراد کی موت ہو گئی اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے پانچ کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں پٹیالہ کے راجندر اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ موگا کے مختلف گاؤں کے تقریباً 21 لوگ مہندرا پک اپ گاڑی میں پٹیالہ کے کالی مندر سے واپس آرہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana Road Accident تلنگانہ میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک

سنگرور-پٹیالہ روڈ پر، پی آر ٹی سی کی بس کلؤدی گاؤں میں مسافروں کو اتارنے کے لیے رکی تھی۔ پیچھے سے آنے والی پک اپ وین بس سے ٹکرا گئی اور بری طرح تباہ ہو گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ زخمی افراد گاڑی میں پھنس گئے اور مقامی لوگوں نے گاڑی کو توڑ کر انہیں باہر نکالا۔ زخمیوں کو پہلے سنگرور سول اسپتال لے جایا گیا۔ اس حادثے میں شام کور (55)، تین ماہ کی بچی سونپری، چرنجیت کور (45) اور جرنیل سنگھ (55) کی موت ہوگئی۔ نیک سنگھ، فقیر چند، مندیپ کور، تیج کور اور باندر کور کو راجندر اسپتال ریفر کیا گیا کیونکہ ان کی حالت نازک تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.