للت پور: اترپردیش کے ضلع للت پور میں اتوار کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ للت پور کے کوتوالی تلبیہت نیشنل ہائی وے باموری چوراہے کے قریب جھانسی سے آنے والے ایک ٹرک نے ٹریکٹر کو ٹکر مار دی، جس میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی 12 افراد زخمی بھی ہوئے، ان میں آٹھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جن کو علاج کے لئے جھانسی ریفر کر دیا گیا ہے۔ Four people died in a road accident in lalitpur
مزید پڑھیں:۔ Road Accident راجستھان سنگھانہ میں سڑک حادثہ، چار کی موت
مرنے والوں کے نام پنا لال ولد ہیرا لال ارم عمر 42 سال، کشن ولد تلارام ارم 36 سال، نرپت ولد گھاسیرام عمر 50 سال، آرتی بیوی جمنا 35 سال ہیں۔ یہ سب باموری سر کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ سبھی مزدور تھے اور فصل کی کٹائی کے لیے گاؤں باموری سر سے تلبیہت آ رہے تھے۔ اس دوران ٹریکٹر میں تقریباً 25 لوگ سوار تھے، جہاں جھانسی سے آنے والے ٹرک نے ٹریکٹر کو ٹکر مار دی، جس میں ٹریکٹر پر سوار چار افراد کی موت ہو گئی۔ 12 افراد زخمی ہوئے۔ اٹھ لوگوں کی حالت خراب ہونے پر انہیں جھانسی میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔ دیگر زخمیوں کا علاج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر تلبیہت میں جاری ہے۔ پولیس انتظامیہ موقع پر موجود ہے۔