ETV Bharat / bharat

Four Meghalaya MLAs join BJP میگھالیہ کے چار ایم ایل اے بی جے پی میں شامل

author img

By

Published : Dec 14, 2022, 6:28 PM IST

میگھالیہ میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل چار ایم ایل اے بدھ کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے۔ پارٹی میں شامل ہونے والے ایم ایل اے کو مبارکباد دیتے ہوئے ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ان اراکین اسمبلی کے پارٹی میں شامل ہونے سے ریاست میں بی جے پی مضبوط ہوگی۔Four Meghalaya MLAs join BJP

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: میگھالیہ میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل چار ایم ایل اے بدھ کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے۔ تمام اراکین اسمبلی نے این ای ڈی اے کے کنوینر اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما، قومی ترجمان سمبت پاترا اور دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ان اراکین اسمبلی میں نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے دو ایم ایل اے فرلن سنگما اور بینیڈک ماراک، ترنمول کانگریس کے ایچ ایم شانگپلینگ اور آزاد ایم ایل اے سیموئل سنگما شامل ہیں۔Four Meghalaya MLAs join BJP

پارٹی میں شامل ہونے والے ایم ایل اے کو مبارکباد دیتے ہوئے ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ان اراکین اسمبلی کے پارٹی میں شامل ہونے سے ریاست میں بی جے پی مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا، "آج یہ ایم ایل اے بی جے پی میں شامل ہوئے کیونکہ انہوں نے شمال مشرق میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی ایجنڈے پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔"

شانگپلینگ، فرلن سنگما اور بینیڈک ماراک نے گزشتہ ماہ اسمبلی کے اسپیکر میٹباہ لنگڈوہ کو اپنے استعفے سونپ دیے تھے۔ بی جے پی، این پی پی کی زیر قیادت میگھالیہ ڈیموکریٹک الائنس میں اتحادی ہے، جو اس وقت شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں برسراقتدار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: CM Mamata Banerjee In Meghalaya میگھالیہ میں ممتابنرجی کا شاندار استقبال

AAP MLA Joining BJP Rumour میں بی جے پی میں شامل نہیں ہو رہا ہوں، عام آدمی پارٹی ایم ایل اے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.