ETV Bharat / bharat

چار چینی شہریوں نے ہائی کورٹ سے واپسی کی اجازت مانگی، سماعت آئندہ ہفتے ہوگی

چار چینی شہریوں نے اتراکھنڈ ہائی کورٹ سے اپنے ملک واپس جانے کی اجازت مانگی ہے۔ فی الحال عدالت نے اس مطالبہ پر کوئی راحت نہ دیتے ہوئے اگلی سماعت ایک ہفتے بعد مقرر کی ہے۔ یہ چاروں چینی شہری جعلی ووٹر شناختی کارڈ کے ساتھ پکڑے گئے تھے۔ اس سے قبل یہ ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں ممبئی میں گرفتار ہوئے تھے۔

uttarakhand high court
اتراکھنڈ ہائی کورٹ
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 5:16 PM IST

اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں چار چینی شہریوں کی وطن واپسی کی مانگ کو لیکر سماعت ہوئی۔ معاملے میں عدالت نے ان چاروں کو کوئی راحت نہیں دیتے ہوئے اگلی سماعت ایک ہفتے بعد کرنے کی بات کہی ہے۔ اس معاملے کی سماعت جج آر سی کھلبے کے سنگل بینچ میں ہوئی۔

ٹورسٹ ویزا پر بھارت آئے تھے یہ چینی: معاملے کے مطابق سال 2018 میں چار چینی شہری وانگ گوانگ، وینگ شو ژین، نی ہے پینگ، لیو جین کانگ بھارت گھومنے کے لیے آئے تھے۔ جسے ممبئی پولیس نے سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ چار چینی شہریوں کو مہاراشٹر ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔ سال 2019 میں چاروں چینی شہریوں کو اتراکھنڈ کے چمپاوت کے بنباسا سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اتراکھنڈ پولیس کے مطابق چاروں چینی شہری جعلی ووٹر شناختی کارڈ کے ذریعے بنباسا سے نیپال جانے کی فراق میں تھے۔ اس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف دفعہ 120 بی، 420، 467 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت کے حکم پر اسے چمپاوت جیل بھیج دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:میڈیا کا فرقہ وارانہ لہجہ ملک کو بدنام کر رہا ہے: سپریم کورٹ

جسٹس آر سی کھلبے کے سنگل بنچ کے سامنے اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ جعلی ووٹر آئی ڈی کے الزام میں بند ان چاروں نے نچلی عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ان سب کو ضمانت دیتے ہوئے ہائی کورٹ نے انہیں ہر ہفتے بنباسا پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا، تب سے وہ چمپاوت کے علاقے میں مقیم تھے۔ جس کے بعد چاروں ملزمان نے چین واپس بھیجے جانے کو لیکر ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی، جس پر آئندہ سماعت ایک ہفتے کے بعد ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.