ETV Bharat / bharat

Four Children Drowned: بدایوں میں گنگا ندی میں چار بچے غرقاب - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

ضلع بدایوں میں چار بچے گنگا ندی میں غرقاب ہوگئے جن میں دو بچوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں تاہم دو بچوں کی تلاش جاری ہے۔ Four Children Drowned In Ganga River

بدایوں میں چار بچے گنگا ندی میں غرقاب
بدایوں میں چار بچے گنگا ندی میں غرقاب
author img

By

Published : Apr 25, 2022, 12:11 PM IST

بدایوں: ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں کے اُسہیت اور سہسوان علاقوں میں چار بچے گنگا ندی میں ڈوب گئے۔ اس حادثے میں دو بچوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ دو کی تلاش جاری ہے۔ ان دو الگ الگ واقعات نے علاقے میں ہلچل مچا دی ہے۔ بتادیں کہ ضلع کے اُسہیت علاقے میں دو حقیقی بہنیں گنگا میں ڈوب گئیں جن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی ہے۔ ساتھ ہی دوسری لڑکی کی تلاش جاری ہے۔ اسی طرح سہسوان کے علاقے میں بھی گنگا میں دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جن میں سے ایک بچے کی لاش مل گئی جبکہ دوسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔ Four Children Drowned In Ganga River Search Continues Badaun

اُسہیت تھانہ علاقہ کے کھجورا ناگلا کے رہنے والے اشوک نے گنگا کی ریت میں فصلیں بوئی ہیں۔ اتوار کو اس کی دونوں بیٹیاں اسے کھیت سے کھانا دے کر واپس آرہی تھیں۔ اس دوران دونوں ندی کی گہرائی میں چلی گئیں اور ڈوب گئیں۔ واقعہ کے بعد مچھیروں اور مقامی لوگوں نے ایک بہن کی لاش کو گنگا سے نکالا جب کہ دوسری بہن کی تلاش جاری ہے۔

وہیں دوسری طرف اتوار کو سہسوان کوتوالی علاقے کے گاؤں بسولیا کے رہنے والے شادان اور فردین بھی اپنے والد کو کھیت پر کھانا دینے جا رہے تھے۔ دونوں گنگا کے بالائی حصے میں اترنے لگے۔ اسی دوران تیز بہاؤ کی زد میں آکر دونوں بچے بہہ گئے۔ دونوں کا تعلق الگ الگ خاندانوں سے تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور بچوں کی تلاش شروع کردی۔ فردین کی لاش شام دیر گنگا سے نکالی گئی۔ تاہم دوسرے بچے شادان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.