ممبئی: مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے چار کارکنوں کو رائے گڑھ ضلع کے پنول سے گرفتار کیا ہے۔ ایک اہلکار نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں تنظیم کے ریاستی توسیعی کمیٹی کے ایک مقامی رکن، مقامی یونٹ کے ایک سیکرٹری اور دو دیگر کارکن شامل ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ اے ٹی ایس کو حکومت ہند کی طرف سے پی ایف آئی پر پابندی کے باوجود پنویل میں تنظیم کے دو عہدیداروں اور کچھ کارکنوں کی ملاقات کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی۔ Four PFI members arrested from Raigarh
اس کے بعد اے ٹی ایس کی ٹیم نے ممبئی سے تقریباً 50 کلومیٹر دور پنویل میں چھاپہ مارا اور پی ایف آئی کے چار کارکنوں کو گرفتار کیا۔ افسر نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے بعد چاروں کو ممبئی میں اے ٹی ایس کی کالا چوکی یونٹ میں سخت غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعہ 10 کے تحت درج ایک کیس میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ پی ایف آئی نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے جس کی بنیاد پر حکومت نے تنظیم پر پابندی عائد کی ہے اور ان کے کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ 28 ستمبر کو مرکزی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس کی ذیلی تنظیموں یا ملحقہ اداروں یا طلبہ ونگ پر پانچ سال کی مدت کے لیے فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پی ایف آئی کے علاوہ ری ہیب انڈیا فاؤنڈیشن (آر آئی ایف)، کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی)، آل انڈیا امام کونسل (اے آئی آئی سی)، نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (این سی ایچ آر او)، نیشنل ویمن فرنٹ، جونیئر فرنٹ، ایمپاور انڈیا فاؤنڈیشن اور ری ہیب فاؤنڈیشن جیسی تنظیموں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ PFI Statement After Ban ہم پابندی کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، پی ایف آئی کا بیان