ETV Bharat / bharat

Hamid Ansari on Human Rights Situation in India: ' ملک میں مخصوص مذہب کے لوگوں کو مشتعل کیا جا رہا ہے'

سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے کہا کہ 'ملک میں خاص طور پر ایک مخصوص مذہب کے لوگوں کو مشتعل کیا جا رہا ہے، ثقافتی قوم پرستی کے نام پر عدم برداشت کو ہوا دی جا رہی ہے اور ملک میں عدم تحفظ کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے'۔ Hamid Ansari on Human Rights Situation in India

' ملک میں مخصوص مذہب کے لوگوں کو مشتعل کیا جا رہا ہے'

author img

By

Published : Jan 27, 2022, 12:51 PM IST

بھارت کے سابق نائب صدر حامد انصاری اور چار امریکی قانون سازوں نے بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو انڈین امریکن مسلم کونسل کے زیر اہتمام ایک ورچوئل میٹنگ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر ایڈ مارکے نے کہا کہ 'بھارت میں ایسا ماحول پیدا ہو گیا ہے جہاں امتیازی سلوک اور تشدد جڑ پکڑ سکتا ہے'۔ Hamid Ansari, US lawmakers express concern over human rights situation in India

انہوں نے مزید کہا کہ 'حالیہ برسوں میں ہم نے آن لائن نفرت انگیز تقاریر میں اضافہ دیکھا ہے، جس میں مساجد کی توڑ پھوڑ، گرجا گھروں کو جلانا اور فرقہ وارانہ تشدد شامل ہیں'۔ اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے سابق نائب صدر حامد انصاری نے بھی ہندو قوم پرستی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:۔ 'نوجوانوں کو قومی سلامتی اور مفاد کا 'زہریلا جھاڑو' سونپ دیا گیا'

وہیں سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے کہا کہ 'ملک میں خاص طور پر ایک مخصوص مذہب کے لوگوں کو مشتعل کیا جا رہا ہے، ثقافتی قوم پرستی کے نام پر عدم برداشت کو ہوا دی جا رہی ہے اور ملک میں عدم تحفظ کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے'۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حالیہ برسوں میں ایسے رجحانات اور طریقے سامنے آئے ہیں جن میں شہری قوم پرستی کے نظریے کو متنازعہ بنایا جارہا ہے اور ثقافتی قوم پرستی کے ایک نئے اور خیالی رجحان کو فروغ دیا جارہا ہے۔ وہ شہریوں کو ان کے مذہب کی بنیاد پر الگ کرنے کی کوشش کرتی ہے، عدم برداشت کو ہوا دیتی ہے اور بدامنی اور عدم تحفظ کو فروغ دیتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.