لکھنؤ: اتر پردیش کے لکھنؤ کے سہکارتا بھون میں انڈین مسلم فار سول رائٹ کے بینر تلے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس کے بعد تنظیم کے صدر و سابق رکن پارلیمان محمد ادیب نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت مسلمانوں کے لئے انتہائی تشویشناک ہے۔ افسوس ہے کہ حکومت ہند اب یہ فیصلہ کر رہی ہے کہ مسلمان نماز پڑھیں گے یا نہیں، حجاب باندھیں گی یا نہیں۔ حرام اور حلال کا فیصلہ اب حکومت کررہی ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ Former MP Mohammad Adeeb on Muslim Issues
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مسائل کے تئیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کے دانشوران سامنے آئے ہیں۔ مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ایسے دور میں جب مسلمان ہر محاذ پر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس وقت قوم کے دانشوران اگر سامنے نہ آئیں تو یہ سب سے بڑی بدنصیبی ہوگی۔ لہذا ہم نے آواز دی ہے اور اس تنظیم کے بینر کے تلے قوم کو بیدار کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپسی اتحاد بھائی چارہ چاہتے ہیں۔ گنگا جمنی تہذیب چاہتے ہیں۔ ملک کی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں لیکن مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا، یہ افسوسناک لمحہ ہے۔ قوم کیا کہے گی اور کیا نہیں کہے گی، کیا الزامات عائد ہوں گے، اس سے بالاتر ہوکر ہم قوم کو بیدار کرنے کا کام کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: SC Notice on Islamic Marriage مسلم نابالغ لڑکی کی شادی کے معاملے میں نوٹس جاری