دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کی ککڑڈوما عدالت نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طلباء رہنماؤں عمر خالد اور خالد سیفی کو دہلی فسادات کے ایک معاملے میں بری کر دیا ہے۔ ان دونوں کو چاند باغ میں پتھراؤ کے معاملے میں پہلے ہی ضمانت مل چکی تھی لیکن دوسرے معاملے میں عمر خالد اور خالد سیفی جیل میں ہیں۔ بتا دیں کہ دونوں کے خلاف فسادات کی سازش کا الزام لگایا گیا ہے۔ انہیں یو اے پی اے کے تحت کیس درج کر گرفتار کیا گیا تھا۔ Umar Khalid Acquitted in Stone Pelting Case
اطلاعات کے مطابق ایک کانسٹیبل کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ 24 فروری 2020 کو چاند باغ پلیا کے پاس ایک بڑا ہجوم جمع تھا، جس کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سال 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں فسادات ہوئے تھے۔ اس فسادات میں 53 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔