آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی دو ہفتوں میں دوسری بار کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کو آکسیجن سپورٹ پر کھا گیا۔ 59 سالہ للت نے اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دینے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں میکسیکو سے لندن لایا گیا ہے، جہاں وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔ اس کی آکسیجن لیول نیچے ہے۔
جمعہ کو للت مودی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اسپتال کے بستر سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انفلوئنزا اور نمونیا کے بعد 2 ہفتوں میں دو بار کورونا سے متاثر پایا گیا ہوں۔ یاد رہے کہ طبیعت بگڑنے کی وجہ سے وہ 3 ہفتوں سے میکسیکو میں زیر علاج ہیں۔ دریں اثنا، کووڈ سے دوبارہ متاثر ہونے کے بعد، انہیں دو ڈاکٹروں کے ساتھ ایئر ایمبولینس کے ذریعے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ لندن لایا گیا۔ ٹویٹ میں للت مودی نے کہا کہ 'بدقسمتی سے اس وقت آکسیجن کی سطح کم ہے۔ میرے لیے دعا کرنے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ میں سب کا بہت مشکور ہوں۔' ایک اور پوسٹ میں انہوں نے ان دو ڈاکٹروں کا بھی ذکر کیا جنہوں نے ان کی دیکھ بھال کی۔
واضھ رہے کہ آئی پی ایل کے سابق صدر للت مودی کا کھیل کی دنیا سے طویل وابستگی ہے۔ انہوں نے ہی آئی پی ایل کی شروعات کرائی تھی۔ وہ طویل عرصے تک بی سی سی آئی کے نائب صدر رہے ہیں۔ وہ 2008 سے 2010 تک آئی پی ایل کے چیئرمین اور کمشنر رہے۔ اسی دوران 2010 میں للت مودی کو دھاندلی کے الزامات کے بعد برطرف کر دیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے انہیں بی سی سی آئی سے بھی دستبردار ہونا پڑا۔ منی لانڈرنگ کیس میں الزامات کے بعد وہ ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ حال ہی میں، وہ بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ اپنی تصاویر کی وجہ سے خبروں میں تھے۔