ETV Bharat / bharat

Vinod Kambli Booked For Hitting Wife سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی پر اہلیہ کے ساتھ مار پیٹ کا الزام - سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی

سابق کرکٹر ونود کامبلی کے خلاف ان کی اہلیہ اینڈریا کی شکایت پر باندرہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان پر مبینہ طور پر شراب کے نشے میں اپنی بیوی کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کا الزام ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی پر اہلیہ کے ساتھ مار پیٹ کا الزام

author img

By

Published : Feb 5, 2023, 3:46 PM IST

ممبئی: مہاراشٹرا کے ممبئی میں سابق کرکٹر ونود کامبلی کے خلاف ان کی اہلیہ اینڈریا کی شکایت پر باندرہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ سابق کرکٹر ونود کامبلی نے نشے کی حالت میں گالی گلوچ کرتے ہوئے اینڈریاکی پٹائی کی۔ ممبئی پولیس کے مطابق ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

بھارت کے سابق کرکٹر ونود کامبلی ایک بار پھر مشکل میں ہیں کیونکہ ان کی اہلیہ نے جمعہ کو ان کے خلاف باندرہ (ویسٹ) کے فلیٹ میں نشہ کی حالت میں ان کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کرنے کی شکایت درج کرائی ہے۔ باندرہ پولیس نے کہا کہ کامبلی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 324 (خطرناک ہتھیاروں سے چوٹ پہنچانا) اور 504 (توہین) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ مبینہ طور پر انہوں نے اپنی بیوی اینڈریا پر کوکنگ پین کا ہینڈل پھینکا، جس سے ان کے سر پر چوٹ آئی۔ حالانکہ پولیس نے کہا ہے کہ معاملہ حل کیا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ دوپہر 1 بجے سے 1.30 بجے کے درمیان اس وقت پیش آیا جب مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت کامبلی نے باندرہ کے فلیٹ میں اپنی بیوی کے ساتھ بدسلوکی کی۔ کامبلی کے 12 سالہ بیٹے نے اس واقعہ کو دیکھا اور کامبلی کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ باورچی خانے میں رکھے پین کے ہینڈل کو اپنی بیوی پر پھینک دیا۔ باندرہ پولیس نے کہا کہ پولیس کے پاس جانے اور کیس درج کرنے سے پہلے کامبلی کی بیوی کا بھابھا ہسپتال میں علاج ہوا۔

وہیں اس واقعہ پر کامبلی کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ شکایت میں کامبلی کی اہلیہ اینڈریا نے کہا ہے کہ انہوں نے بغیر کسی وجہ کے میرے اور ہمارے بیٹے کے ساتھ بدسلوکی کی۔ اس نے ہم پر الزام لگایا۔ پین ہینڈل سے مارنے کی کوشش کی۔ اینڈریا نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ہسپتال گئی اور علاج کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: Mohammed Siraj & Umran Malik refuse جب محمد سراج اور عمران ملک نے تلک لگانے سے کیا انکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.