ETV Bharat / bharat

Former Councilors Joined AAP: بی جے پی اور کانگریس کے سابق کونسلرز عام آدمی پارٹی میں شامل

کیجریوال حکومت اسکول، اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں تاریخی کام کررہی ہے. اس طرح کا بیان منیش سسودیا نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کاموں سے متاثر ہو کر لوگ عام آدمی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ Former Councilors Joined AAP

بی جے پی اور کانگریس کے سابق کونسلرز عام آدمی پارٹی میں شامل

author img

By

Published : Mar 6, 2022, 7:25 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاستدانوں کا ایک دوسری پارٹی میں آنے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کو بی جے پی سے دو بار میونسپل کونسلر رہ چکے دیویندر چودھری اور کانگریس کے سابق کونسلر رمیش پنڈت عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ ان دونوں کو ٹوپی پہنا کر نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے استقبال کیا۔ Former Councilors Joined AAP

بی جے پی اور کانگریس کے سابق کونسلرز عام آدمی پارٹی میں شامل

منیش سسودیا نے کہا کہ کیجریوال حکومت اسکول، اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں تاریخی کام کررہی ہے۔ جس کے کاموں سے متاثر ہو کر لوگ عام آدمی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والے دیویندر چودھری نے کہا کہ دہلی میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کا تیار کردہ 'ترقی ماڈل' آج پوری دہلی میں نہیں بلکہ پورے بھارت میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Delhi Municipal Corporation Elections: دہلی میں کانگریس کو بڑا جھٹکا، کلدیپ بھنڈاری اور مدھو بھنڈاری عام آدمی پارٹی میں شامل

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کمی بی جے پی میں نظر آئی اور اس وقت دہلی میں جو صورتحال بی جے پی نے کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ رمیش پنڈت نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی عالمی معیار کا شہر بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ لیکن دوسری طرف ایم سی ڈی میں بیٹھی بی جے پی نے دہلی کی حالت زار بنا دی ہے۔ اس لیے اب ایم سی ڈی میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ اس کے پیش نظر آپ کو ایم سی ڈی میں لانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کانگریس کے کئی سینئر رہنما عام آدمی پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.