ETV Bharat / bharat

Raj Babbar on Rahul Gandhi : راہل گاندھی کی سزا اور لوک سبھا سے رکنیت ختم ہونے پر راج بببر کا ردعمل - راجیہ سبھا کے سابق رکن راج بببر کا بیان

راجیہ سبھا کے سابق رکن راج بببر نے لوک سبھا سے راہل گاندھی کی رکنیت منسوخی پر بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانونی عمل ہے، قانون سے بڑا کوئی نہیں۔ مجھے بھی 2 سال کی سزا ہوئی ہے، میں اب ضمانت پر رہا ہوں۔ وہیں اداکار راج ببب نے بالی ووڈ پر کہا کہ سینیما میں کوئی گٹ بندی نہیں ہوتی ہے۔

راہل گاندھی کی سزا اور لوک سبھا سے رکنیت ختم ہونے پر راج بببر کا ردعمل

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 10:47 PM IST

گوالیر: بالی ووڈ اداکار اور راجیہ سبھا کے سابق رکن راج بببر نے گوالیار میں ایک کتاب کا اجرا کیا۔ اس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے راہل گاندھی کی سزا اور لوک سبھا سے رکنیت ختم کرنے پر اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے بھی 2 سال کی سزا ہوئی ہے، میں اب بھی ضمانت پر ہوں اور میرے لیے راہل گاندھی پر تبصرہ کرنا تھوڑا مشکل ہے۔'' ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ "یہ ایک قانونی عمل ہے، اس لیے ہم اس فیصلے پر تبصرہ نہیں کر سکتے"۔ انہوں نے کہا کہ "ہم قانون کا جواب صرف قانونی طریقے سے دیں گے"۔

آنے والے وقت میں مدھیہ پردیش کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں میں بھی اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، اس بارے میں کانگریس کے سابق راج سبھا ایم پی راج ببر نے کہا کہ "انتخابات یقینی طور پر ہونے چاہئیں اور اچھے طریقے سے ہونے چاہئیں"۔ ساتھ ہی انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "لوگوں کو کتاب پڑھنی چاہیے کہ انتخابات کیسے ہونے چاہئیں اور کس طرح کے لوگ ہونے چاہئیں"۔

اداکار راج ببر نے کہا کہ سنیما میں کوئی گٹ بندی نہیں ہوتی۔ بالی ووڈ میں اداکاری اور رقص کے ساتھ ساتھ کئی طرح کے فنون ہیں، اس لیے اس میں گٹ بندی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اہم بات یہ ہے کہ ہفتہ کے روز بالی ووڈ اداکار اور کانگریس کے سابق راجیہ سبھا ایم پی راج ببر نے گوالیار میں کتاب کی رونمائی اور بحث کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ کتاب معروف صحافی ہریش پاٹھک نے لکھی ہے۔ یہ پروگرام رورل جرنلزم ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نے منعقد کیا تھا جس کی صدارت سینیئر صحافی دیو شریمالی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi disqualification پارلیمنٹ سے رکنیت منسوخ کئے جانے پر راہل گاندھی کی حمایت میں بھاکپا مالے کا مظاہرہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.