متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف سکریٹری ایس وی پرساد کی کووڈ سے موت ہوگئی۔ ان کی عمر69 برس تھی۔
اطلاعات کے مطابق چند دن قبل وہ کووڈ سے مثبت پائے گئے تھے جس کے بعد ان کو حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ کورونا کے دو ٹیکوں کا ڈوز لینے کے باوجود وہ اس وبا سے متاثر ہوئے تھے۔
ان کی بیوی اور بچے بھی کورونا سے مثبت پائے گئے جس کے بعد اسی اسپتال میں ان کو بھی داخل کروایا گیا جہاں وہ زیرعلاج تھے۔ ان کی اہلیہ کی حالت بھی خراب بتائی جارہی ہے۔
پرساد 1975 بیچ کے آئی اے ایس عہدیدار تھے۔ انہوں نے سابق وزرائے اعلی این جناردھن ریڈی، وجے بھاسکر ریڈی اور چندرا بابو نائیڈو کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ جب کہ روشیا کے دور میں ان کو چیف سکریٹری بنایا گیا تھا۔