ETV Bharat / bharat

Keshub Mahindra Passed Away مہندرا اینڈ مہندرا کے سابق چیئرمین کیشو مہندرا کا انتقال - کیشو مہندرا کا انتقال

مہندرا اینڈ مہندرا کے چیئرمین کیشو مہندرا کا بدھ کو انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 99 برس تھی۔ مہندرا کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 1.2 بلین ڈالر ہے۔

مہندرا اینڈ مہندرا کے سابق چیئرمین کیشو مہندرا کا انتقال

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 5:13 PM IST

ممبئی: ملک کے سب سے پرانے ارب پتی اور مہندرا اینڈ مہندرا کے چیئرمین کیشو مہندرا کا بدھ کو انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 99 برس تھی۔ مہندرا کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 1.2 بلین ڈالر ہے۔ چیئرمین کے طور پر اپنے 48 سال کے دور میں مہندرا گروپ نے آٹوموبائل مینوفیکچررز سے دوسرے کاروباری شعبوں جیسے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، رئیل اسٹیٹ اور مالیاتی خدمات تک توسیع کی۔

مہندرا اینڈ مہندرا کے چیئرمین کیشو مہندرا پنسلوانیا یونیورسٹی یو ایس اے سے گریجویٹ تھے۔ انہوں نے 1947 میں کمپنی جوائن کی اور 1963 میں اس کے چیئرمین بنے۔ انہوں نے بڑی کمپنیوں جیسے ولیز کارپوریشن، مٹسوبشی، انٹرنیشنل ہارویسٹر، یونائیٹڈ ٹیکنالوجیز، برٹش ٹیلی کام وغیرہ کے ساتھ تجارتی معاہدے حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Famous Industrialist Irshad Mirza Passed Away مشہور و معروف صنعتکار پدم شری ارشاد مرزا کا انتقال

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق، 2004 سے 2010 تک، کیشو مہندرا کو سینٹرل انڈسٹری ایڈوائزری کونسل سمیت کئی کمیٹیوں میں تعینات کیا گیا تھا۔ وہ وزیر اعظم کی کونسل آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری، نئی دہلی کے رکن بھی تھے۔ انہوں نے اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل)، ٹاٹا اسٹیل، ٹاٹا کیمیکلز، انڈین ہوٹلز، آئی ایف سی اور آئی سی آئی سی آئی سمیت مختلف کمپنیوں کے بورڈز اور کونسلوں میں بھی خدمات انجام دیں ہیں۔ حال ہی میں مہندرا کو فوربس میگزین کی 2023 کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ فوربس نے کہا کہ کیشو مہندرا سب سے عمر رسیدہ ہندوستانی ارب پتی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.