نئی دہلی: بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو اسلحہ رکھنے کا لائسنس مل گیا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق انہیں یہ لائسنس اپنے دفاع کے لیے دیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ پارٹی سے نکالے جانے سے پہلے نوپور بی جے پی کی ترجمان تھیں۔ انھوں نے ایک ٹی وی مباحثے میں پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا، جس کی ملک اور بیرون ملک ہر شدید مخالفت کی گئی، جس کی وجہ سے پارٹی نے نوپور شرما کو شرپسند عناصر قرار دیتے ہوئے پارٹی سے برطرف کردیا۔
اس معاملے پر ہنگامہ آرائی کے بعد، بی جے پی نے نوپور کے متنازع بیان سے خود کو الگ کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور کسی بھی مذہب کے قابل احترام لوگوں کی توہین قبول نہیں کرتی ہے۔ بی جے پی سے معطل ہونے اور سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد نوپور شرما نے غیر مشروط طور پر اپنا بیان واپس لیتے ہوئے معافی بھی مانگی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کا مقصد کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: SC slams Nupur Sharma: نوپور شرما کی زبان درازی نے ملک میں آگ لگائی
واضح رہے کہ نوپور شرما کے متنازع بیان کے بعد ان کو کئی جگہوں سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔ ان کے خلاف ملک کئی ریاست میں مقدمات بھی درج کیے گئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس متنازع بیان کے بعد اپنی قومی ترجمان نوپور شرما کو پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔ ان کے علاوہ دہلی یونٹ کے میڈیا سربراہ نوین کمار جندال کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔