ETV Bharat / bharat

اغوا معاملے میں گرفتار سابق وزیر ضمانت پر رہا - پولیس نے مغوی افراد کو بازیاب کرلیا

آندھراپردیش کی سابق وزیر بھوما اکھیلا پریا، جنہیں حیدرآباد پولیس نے بوئن پلی میں اغوا کے معاملے میں گرفتار کیا تھا، کو جمعہ کے روز ایک مقامی عدالت نے ضمانت دے دی۔

author img

By

Published : Jan 23, 2021, 11:32 AM IST

مقامی عدالت نے جمعہ کے روز آندھرا پردیش کی سابق وزیر بھوما اکھیلا پریاکو مشروط ضمانت دی ، جنھیں سابقہ ​​بیڈمنٹن کھلاڑی اور ان کے دو بھائیوں کو زمین کے تنازعہ کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

انھیں ضمانت کی شرائط کے مطابق خود کو پولیس کے سامنے پیش کرنا پڑے گا۔اکھیلا پریہ ٹی ڈی پی کے دور حکومت میں پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں وزیر تھیں، انھیں اس ماہ کے شروع میں اغوا معاملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جعلی سرچ وارنٹ کے ذریعہ فرضی انکم ٹیکس کے 15 افراد پر مشتمل ایک گروہ چھاپہ مارنے کے بہانے 5 جنوری کی رات حیدرآباد کے بوئن پلی میں پروین کے گھر میں داخل ہوا اور گھر کے دیگر افراد کو قید کرنے کے بعد اسے اور اس کے دو بھائیوں کو اغوا کرلیا۔ تاہم پولیس نے مغوی افراد کو بازیاب کرلیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.