ETV Bharat / bharat

کرناٹک میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے پریشر گروپ کا قیام - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ریاست کرناٹک میں ہزاروں ایکڑ اوقافی جائیددادیں ناجائز قبضے میں ہیں اور ان کے تحفظ کے سلسلے میں کرناٹک وقف بورڈ پوری طرح سے ناکام ہوچکا ہے۔ حالانکہ جب کبھی بھی وقف بورڈ کی تشکیل ہوئی، کئی قابل شخصیات اس کا حصہ رہیں۔ اس کے باوجود وقف بورڈ میں بدعنوانی، دھاندلی و اسکیمز جاری و ساری رہے۔

bengaluru intellectuals and activists resolved to constitute pressure group to protect waqf properties
کرناٹک میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے پریشر گروپ قائم
author img

By

Published : Oct 16, 2021, 11:42 AM IST

اوقافی جائیدادوں کو ناجائز قبضوں سے آزاد کرانے اور ان کے تحفظ کے لیے "وژن کرناٹک" کی جانب سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے کئی سماجی و ملی اداروں رہبران، دانشوران و سماجی کارکنان نے "وقف املاک کا تحفظ اور تنظیموں کی ذمہ داریاں" کے عنوان پر تبادلہ خیال کیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر بحث کے بعد شرکاء مجلس نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ ایک "پریشر گروپ" بنایا جائے گا، جس میں باقاعدہ ایک لیگل سیل و مکمل میکانزم تیار کیا جائے گا تاکہ اس کے ذریعے اوقافی جائیدادوں کے معاملات کو مؤثر طریقے سے حل کیا جاسکے اور کرناٹک وقف کو جواب دہ بنایا جاسکے۔

وژن کرناٹک کے کنوینر مختار نے بتایا کہ یہ ابتدا ہے۔ آنے والے دنوں میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے اسے ایک مہم کی شکل دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

بنگلور: مسلمانوں پر مظالم، حکمراں طبقے کی خاموشی افسوسناک، پاپولر فرنٹ کرناٹک

سید اقبال نے بتایا کہ اوقافی جائیدادوں کے تحف کے سلسلے میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.